آزاد نیوز خوشاب AzadNewsKHB
February 5, 2025 at 10:35 AM
*خوشخبری!*
*بلاشبہ آج کل کی تیز رفتار اور ترقی کرتی دنیا کے ساتھ چلنا اور جدید ترین سائنسی آ لات و ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ ہونا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے. دنیا جدھر فور جی سے نکل کر فائیو جی اور اس سے بھی آگے کے جہان تلاش کرنے کا سوچ رہی ہے وہیں ہمارے وطن عزیز میں اہلیان وطن انٹرنیٹ کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں اور پھر اس سے بھی آگے کی بات کی جائے تو پاکستان کی خوبصورت ترین وادیوں میں ایک وادی وادی سون سکیسر جس کے کئی دیہات بجلی جیسی سہولت سے بھی محروم ہیں وہیں پر اگر انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب کر دی جائے تو یہ کسی معجزے سے کم نہیں ہو گا اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا سہرا صرف اور صرف ملک کیبل کے باہمت جفاکش اور محنتی عملے کے سر بندھتا ہے ۔ جنہوں نے انگہ شکر کوٹ سریال جیسے دور افتادہ دیہات میں انٹرنیٹ کی سہولت گھر گھر پہچانے بیڑہ اٹھایا اور الحمد اللہ اس کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ یہ ایک مشکل اور کٹھن کام ہے جو کہ انشاء اللہ تکمیل کے مراحل سے گزرتا ہوا کامیابی اور ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ اللّٰہ تعالٰی ہم سب کو آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین*
🤲
1