❣️🕋اسلامک چینل🕋❣️
❣️🕋اسلامک چینل🕋❣️
February 24, 2025 at 12:50 PM
اللّٰہ پاک نے فرعون کو خواب میں دیکھلا دیا کہ ایک لڑکا تمہیں مارے گا ۔۔۔۔۔ اٹھتے ہی فرعون نے سب پیدا ہونے والے بچوں کو قتل کروانے کا کہہ دیا ۔۔۔۔ لیکن ہونا وہ تھا جو اللہ نے چاہا تھا ۔۔۔ اللّٰہ نے اس بچے کو فرعون کے گھر ہی بھجوا دیا ۔۔۔۔۔ہے نہ ایک دم چونکا دینے والی بات ۔۔💯۔۔ اللّٰہ پاک ایسا ہی کرتے ہیں جس سے عقل ہل جائے ۔۔۔۔🌷🕋🌷 اب اللّٰہ نے فرعون کے دل میں بھی تھوڑا سا شک ڈال دیا کہ شائد یہ ہی بڑا ہو کے مجھے نا مار دے ۔۔۔۔ تو اس نے ایک تدبیر سوچی۔۔۔باذن اللّٰہ ایک سونا اور جواہرات سے بھرا برتن ۔۔ اور دوسرا انگاروں سے بھرا برتن ۔۔۔۔ فرعون نے سوچا اگر یہ سیانا ہوگا تو جواہرات والے برتن میں ہاتھ ڈالے گا ۔۔اور اگر نا سمجھ ہوگا تو انگاروں والے برتن میں ۔۔۔۔ اور تب اگر حضرت موسیٰ علیہ السلام جواہرات والے برتن میں ہاتھ ڈالتے تو اسی وقت فرعون ان کو قتل کر ڈالتا ۔۔۔۔ تو اللّٰہ پاک کے حکم سے حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنا ہاتھ انگاروں والے برتن میں ڈالا اور انگارا اٹھا کے منہ میں رکھا ۔۔۔۔۔ یہ سب اللہ کے حکم سے ہی ہوا ۔۔۔۔۔اس لیے کہ بڑے نقصان سے بچ جائیں ۔۔۔۔ تو اللہ پاک کبھی کبھار ہماری حفاظت کے لیے ہی ہمیں تکلیف دے دیتے ہیں ۔۔۔۔۔ تا کہ کسے بڑے نقصان سے بچ جائیں ۔۔۔۔تو پریشان نہ ہوا کریں ۔۔۔۔بس اللّٰہ پہ بھروسہ رکھیں ۔۔ کیونکہ ہمارے پاس وہ عقل ہے ہی نہیں جو اللّٰہ کی مصلحتوں کو سمجھے ۔۔۔۔۔ بس ہمارا کام اللّٰہ پہ توکل کرنا ،دعا کرنا اور اسے یاد رکھنا ہے 🕋

Comments