
Health & Population Department, Punjab
February 17, 2025 at 10:43 AM
*پنجاب میں "بگ کیچ اپ" مہم کا افتتاح، پانچ سال تک کے تمام بچوں کی مکمل ویکسینیشن یقینی بنانے کا عزم*
وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ خواجہ عمران نذیر نے وزیر برائے امورِ نوجوانان فیصل ایوب کھوکھر، سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ محترمہ نادیہ ثاقب، کمشنر پیسی محمد علی اور ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر سمرہ خرم کے ہمراہ نواز شریف سوشل سیکیورٹی اسپتال میں "بگ کیچ اپ" مہم کا افتتاح کیا۔
اس مہم کا مقصد پانچ سال تک کے تمام بچوں کی مکمل ویکسینیشن کو یقینی بنانا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تمام صحت مراکز، مریم نواز اسپیشل کلینکس اور کلینکس آن وہیلز پر ویکسین اور دیگر طبی سہولیات کی دستیابی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
انہوں نے عالمی ادارہ صحت (WHO) اور یونیسف (UNICEF) کا تعاون فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ محترمہ نادیہ ثاقب نے بتایا کہ "بگ کیچ اپ" مہم کے لیے 5244 ویکسینیشن ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، جن میں 5244 ماہر ویکسینیٹرز، 5244 ٹیم اسسٹنٹس اور 10488 سوشل موبلائزر

❤️
1