
احقاق حق
February 25, 2025 at 02:32 PM
*فضلائے مدارس*
اللہ تبارک و تعالٰی نے آپ لوگوں کو شرعی علوم سے نوازا ہے،
آپ کو مدارسِ اسلامیہ میں طویل مدت تک پڑھنے کی توفیق بخشی ہے،
اللہ تبارک و تعالٰی نے آپ لوگوں کو علمِ حدیث جیسے افضل العلوم (دورہ حدیث شریف) کو پڑھنے کے لئے منتخب کیا ہے،
اور وہ تمام تر اسباب مہیا کیے جن سے آپ کی بات مانی جائے اور قلم باطل پر تیزی کے ساتھ ضرب لگائے،
یہ سب آپ لوگوں کے لئے بہت بڑی سعادت ہے مگر آپ نے اللہ کا احسان اگر نہیں مانا اور اللہ نے جو صلاحیتیں دی ہیں ان کا بر موقع بر محل استعمال نہیں کیا تو یقین جانو خدا کے یہاں آپ صلاحیت کو ٹھکرائے لوگوں میں شمار ہونگے اگرچہ لوگوں کے یہاں معزز بن جاؤ،
یقینا آپ لوگوں کی خوف کی وجہ سے احقاق حق اور ابطال باطل کا فریضہ جو بحیثیت فاضلِ مدرسہ اسلامیہ عربیہ آپ پر عائد ہے اس کو ترک نہیں کر سکتے،
اللہ نے جو آپ کے قلم میں طاقت رکھی ہے کہ لوگ آپ کی باتوں کو مانتے ہیں، اپ پر دینی سلسلہ میں اعتماد رکھتے ہیں تو اس کا صحیح استعمال بھی ہونا چاہئے،
غلط قسم کے خیالات و افکار رکھنے والے نام و نہاد علم رکھنے والے علما آپ کو اپنی طرف کھینچنے میں بالکل دیری نہیں کرینگے، وہ آپ کو ڈرائینگے اور دھمکائینگے کہ باطل کے بطلان پر کچھ نہ بولیے لکھیے،
میں سمجھتا ہوں اگر آپ ان کے رعب سے ڈر گیے اور خوف کھاکر ان کی بات مان لی تو یقینا آپ خدا کی دی ہوئی صلاحیت کے ساتھ غداری کروگے،
اور آپ پر اس وقت سب سے زیادہ جو فریضہ عائد ہوتا ہے وہ افکار و خیالات کا اصلاح کا ہوتا ہے جو غلط قسم کی نظر و فکر عالمِ اسلام میں بنادی گئی ہے اس کی تردید،
اگر آپ نے لوگوں کو خوب علم کا سمندر دیا مگر تصحیحِ نفس و فکر نہیں کی تو سب بے معنی ہے،
جہاں جس چیز کی زیادہ ضرورت ہے وہ ہی کام اولی ہے اور جس مقام پر صحیح اہلِِ علم و قلم کم ہی ہو پاتے ہیں تو پھر کام میں فرضیت قلتِ افراد کے باعث اور دوگنا چوگنا ہو جاتی ہے ۔
والسلام علی من اتبع الھدی و من ذوی العقل السلیم والایمان
_منجانب : محمد اخلاص نوح میوات ہریانہ فاضلِ دارالعلوم دیوبند_
🇵🇸
1