محــ۔ــمد صــ۔ــفوان 🇮🇳
محــ۔ــمد صــ۔ــفوان 🇮🇳
February 28, 2025 at 11:05 AM
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حضرات ائمہ کرام علماء عظام۔ گزشتہ کل حضرت اقدس مولانا شاہ محمد مصطفی رفاعی جیلانی ندوی علیہ الرحمہ کا سانحۂ ارتحال واقعی ملت اسلامیہ کے لیے ایک ناقابل تلافی خسارہ ہے۔۔رفتہ رفتہ ہمارے سارے اکابر اٹھتے جا رہے ہیں اللہ رب العزت ہمیں اپنے باقی ماندہ اکابرین کی قدردانی کی توفیق مرحمت فرمائے۔آج ایک عظیم علمی فکری اور روحانی شخصیت ہمارے درمیان سے ہمیشہ ہمیش کے لیے رخصت ہو گئی۔ملت کے ایک عظیم قائد و رہنما اور رہبر ہم سے جدا ہو گئے۔ایک ایسی ملی اور اصلاحی شخصیت جنہوں نے جوانی کے عہد سے پیرانہ سالی تک ساری زندگی ملت کے مفاد اور اس کی اصلاح کے خاطر وقف کردی تھی۔ہمیں داغ مفارقت دے کر رفیق اعلی سے جا ملے۔حضرت علیہ الرحمہ اکابرین کے معتمد تھے۔بالخصوص مفکر اسلام حضرت علی میاں ندوی اور شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب رحمھم اللہ کے خلیفہ و مجاز تھے۔حضرت اقدس مولانا شاہ محمد مصطفی رفاعی صاحب علیہ الرحمہ اور امیر شریعت ثانی حضرت حکیم الملت مفتی اشرف علی صاحب علیہ الرحمہ کے مابین بڑا عقیدت مندانہ تعلق تھا۔ اس تعلق کی ایک جھلک حضرت امیر شریعت علیہ الرحمہ کے اس قول سے محسوس ہوتی ہے کہ حضرت رفاعی اپنے سیاہ لباس میں اپنے باطن کی نورانیت کو چھپاتے ہیں اور ہم اپنے باطن کی سیاہی کو سفید لباس سے ڈھانپتے ہیں۔ الغرض حضرت علیہ الرحمہ اکابرین و اسلاف کی یادگار تھے۔ملک بھر کی بے شمار خانقاہوں سے حضرت کا تعلق تھا۔آپ ملک کی بڑی بڑی تنظیموں اور تحریکوں کے بھی رکن رکین تھے بالخصوص آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور آل انڈیا ملی کونسل کے تاسیسی رکن تھے۔اسی طرح دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو کی انتظامیہ کے بھی رکن تھے۔ اس کے ساتھ لوح و قلم سے بھی آپ کو والہانہ شغف تھا۔آپ نے اردو اور عربی میں متعدد قیمتی کتب تصنیف فرمائیں۔خصوصا احمد کبیر رفاعی علیہ الرحمہ کی حیات طیبہ اور ان کے فیوض و برکات کی تالیف و تشہیر پر آپ نے بہت کام فرمایا۔ الغرض حضرت علیہ الرحمہ نے ہر پہلو سے دین کی ملت کی اور قوم کی خدمت کا فریضہ انجام دیا۔اللہ رب العزت آپ علیہ الرحمہ کو زندگی بھر کی ان خدمات کا بہترین صلہ مرحمت فرمائے۔جزاهم اللہ عنا وعن جميع المسلمين خيرا. آمين يا رب العالمين. اس موقع پر تمام علماء کرام خصوصا مساجد کے ائمہ کرام سے درخواست ہے کہ بعد نماز جمعہ حضرت اقدس علیہ الرحمہ کے لیے دعائے مغفرت و رفع درجات کا ضرور اہتمام فرمائیں۔
❤️ 🤲 🌹 😢 6

Comments