Aaj Ka Qurani Sabaq
Aaj Ka Qurani Sabaq
February 3, 2025 at 04:30 AM
389۔ *آج کا قرآنی سبق* *اللّٰہ سب جانتا ہے:* أَعـوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّيطٰنِ الرَّجِيـم۔ بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ۔ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے ، اللّٰہ اسے جانتا ہے ؟ کبھی تین آدمیوں میں کوئی سرگوشی ایسی نہیں ہوتی جس میں چوتھا وہ نہ ہو ، اور نہ پانچ آدمیوں کی کوئی سرگوشی ایسی ہوتی ہے جس میں چھٹا وہ نہ ہو ، اور چاہے سرگوشی کرنے والے اس سے کم ہوں یا زیادہ ، وہ جہاں بھی ہوں ، اللّٰہ ان کے ساتھ ہوتا ہے ۔ پھر وہ قیامت کے دن انہیں بتائے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا تھا ۔ بیشک اللّٰه ہر چیز کو جاننے والا ہے ۔ سورۃ المجادلہ (58)، آیت نمبر 7۔
❤️ 7

Comments