
Aaj Ka Qurani Sabaq
121 subscribers
About Aaj Ka Qurani Sabaq
آج کا قرآنی سبق
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

394۔ *آج کا قرآنی سبق* *قول و فعل میں تضاد* : أَعـوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيطٰن الرَّجيـم۔ بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ۔ اے ایمان والو ! تم ایسی بات کیوں کہتے ہو جو کرتے نہیں ہو ؟اللّٰہ کے نزدیک یہ بات بڑی قابل نفرت ہے کہ تم ایسی بات کہو جو کرو نہیں ۔ سورۃ الصف (61)، آیت نمبر 2+3۔

395۔ *آج کا قرآنی سبق* *صف بنا کر جہاد کرنے والے* : أَعـوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيطٰن الرَّجيـم۔ بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ. حقیقت یہ ہے کہ اللّٰہ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کے راستے میں اس طرح صف بنا کر لڑتے ہیں جیسے وہ سیسہ پلائی ہوئی عمارت ہوں ۔ سورۃ الصف (61)، آیت نمبر 4۔

*390۔ آج کا قرآنی سبق* *مومن کا بھروسہ اللّٰہ پر:* أَعـوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّيطٰنِ الرَّجِيـم۔ بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ۔ اور مومنوں کو اللّٰه ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے ۔ سورۃ المجادلہ (58)، آیت نمبر 10۔

393۔ *آج کا قرآنی سبق* *روز قیامت رشتے داریاں کام نہیں آئیں گی۔* أَعـوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّيطٰنِ الرَّجِيـم۔ بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ۔ قیامت کے دن نہ تمہاری رشتہ داریاں ہرگز تمہارے کام آئیں گی ، اور نہ تمہاری اولاد ۔ اللّٰہ ہی تمہارے درمیان فیصلہ کرے گا ، اور تم جو کچھ کرتے ہو ، اللّٰہ اسے پوری طرح دیکھتا ہے ۔ سورۃ الممتحنہ (60)، آیت نمبر 3۔

391 *۔ آج کا قرآنی سبق* *قرآنی دعائیں:* أَعـوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّيطٰنِ الرَّجِيـم۔ بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ۔ رَبَّنَا اغۡفِرۡ لَنَا وَ لِاِخۡوَانِنَا الَّذِیۡنَ سَبَقُوۡنَا بِالۡاِیۡمَانِ وَ لَا تَجۡعَلۡ فِیۡ قُلُوۡبِنَا غِلًّا لِّلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا رَبَّنَاۤ اِنَّکَ رَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ ۔ اے ہمارے پروردگار ! ہماری بھی مغفرت فرمایئے ، اور ہمارے ان بھائیوں کی بھی جو ہم سے پہلے ایمان لاچکے ہیں ، اور ہمارے دلوں میں ایمان لانے والوں کے لیے کوئی بغض نہ رکھیے ۔ اے ہمارے پروردگار ! آپ بہت شفیق ، بہت مہربان ہیں ۔ سورۃ الحشر (59)، آیت نمبر 10۔

389۔ *آج کا قرآنی سبق* *اللّٰہ سب جانتا ہے:* أَعـوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّيطٰنِ الرَّجِيـم۔ بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ۔ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے ، اللّٰہ اسے جانتا ہے ؟ کبھی تین آدمیوں میں کوئی سرگوشی ایسی نہیں ہوتی جس میں چوتھا وہ نہ ہو ، اور نہ پانچ آدمیوں کی کوئی سرگوشی ایسی ہوتی ہے جس میں چھٹا وہ نہ ہو ، اور چاہے سرگوشی کرنے والے اس سے کم ہوں یا زیادہ ، وہ جہاں بھی ہوں ، اللّٰہ ان کے ساتھ ہوتا ہے ۔ پھر وہ قیامت کے دن انہیں بتائے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا تھا ۔ بیشک اللّٰه ہر چیز کو جاننے والا ہے ۔ سورۃ المجادلہ (58)، آیت نمبر 7۔

396۔ *آج کا قرآنی سبق* *نبی کریم (ص) کے مبعوث ہونے کی حضرت عیسیٰ (ع) کی بشارت :* أَعـوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّيطٰنِ الرَّجِيـم۔ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ۔ اور وہ وقت یاد کرو جب عیسیٰ بن مریم نے کہا تھا کہ : اے بنو اسرائیل ! میں تمہارے پاس اللّٰہ کا ایسا پیغمبر بن کر آیا ہوں کہ مجھ سے پہلے جو تورات ( نازل ہوئی ) تھی ، میں اس کی تصدیق کرنے والا ہوں ، اور اس رسول کی خوشخبری دینے والا ہوں جو میرے بعد آئے گا ، جس کا نام احمد ہے ۔ پھر جب وہ ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے تو وہ کہنے لگے کہ : یہ تو کھلا جادو ہے ۔ ۔سورۃ الصف (61)، آیت نمبر6۔

387۔ *آج کا قرآنی سبق* *مقابلے کا اصل میدان:* أَعـوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّيطٰنِ الرَّجِيـم۔ بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ۔ ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو اپنے پروردگار کی بخشش کی طرف اور اس جنت کی طرف جس کی چوڑائی آسمان اور زمین کی چوڑائی جیسی ہے ، یہ ان لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے جو اللّٰه اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں ۔ یہ اللّٰه کا فضل ہے جو وہ جس کو چاہتا ہے دیتا ہے ۔ اور اللّٰه بڑے فضل والا ہے ۔ سورۃ الحدید (57)، آیت نمبر 21۔

*388۔ *آج کا قرآنی سبق* *تمام اعمال کا حساب اللّٰہ کے ہاں محفوظ ہے :* أَعـوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّيطٰنِ الرَّجِيـم۔ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ۔ اس دن جب اللّٰه ان سب کو دوبارہ زندہ کرے گا ، پھر انہیں بتائے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا تھا ۔ اللّٰہ نے اسے گن گن کر محفوظ رکھا ہے ، اور یہ اسے بھول گئے ہیں ۔ اور اللّٰه ہر چیز کا گواہ ہے ۔ سورۃ المجادلہ (58)، آیت نمبر 6۔

392۔ *آج کا قرآنی سبق* *آخرت کے لیے کیا بھیج رہے ہو؟* أَعـوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّيطٰنِ الرَّجِيـم۔ بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ۔ اے ایمان والو ! اللّٰہ سے ڈرو ، اور ہر شخص یہ دیکھے کہ اس نے کل کے لیے کیا آگے بھیجا ہے ۔ اور اللّٰه سے ڈرو ۔ یقین رکھو کہ جو کچھ تم کرتے ہو ، اللّٰہ اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔ سورۃ الحشر (59)، آیت نمبر 18۔