Aaj Ka Qurani Sabaq
                                
                            
                            
                    
                                
                                
                                February 10, 2025 at 02:29 AM
                               
                            
                        
                            396۔ *آج کا قرآنی سبق*
  *نبی کریم (ص) کے مبعوث ہونے کی حضرت عیسیٰ (ع) کی بشارت :*
أَعـوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّيطٰنِ الرَّجِيـم۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ۔
اور وہ وقت یاد کرو جب عیسیٰ بن مریم نے کہا تھا کہ :   اے بنو اسرائیل ! میں تمہارے پاس اللّٰہ کا ایسا پیغمبر بن کر آیا ہوں کہ مجھ سے پہلے جو تورات ( نازل ہوئی ) تھی ، میں اس کی تصدیق کرنے والا ہوں ، اور اس رسول کی خوشخبری دینے والا ہوں جو میرے بعد آئے گا ، جس کا نام احمد ہے ۔  پھر جب وہ ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے تو وہ کہنے لگے کہ :   یہ تو کھلا جادو ہے ۔
۔سورۃ الصف (61)، آیت نمبر6۔
                        
                    
                    
                    
                    
                    
                                    
                                        
                                            ❤️
                                        
                                    
                                    
                                        11