Aaj Ka Qurani Sabaq
Aaj Ka Qurani Sabaq
February 19, 2025 at 02:05 AM
405۔ *آج کا قرآنی سبق* *قرآن پاک کا چیلنج؛ کیا اللّٰہ کی تخلیقات میں کہیں کوئی غلطی ہے؟* أَعـوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيطٰن الرَّجيـم. بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ. اور وہی ہے جو مکمل اقتدار کا مالک ، بہت بخشنے والا ہے ، جس نے سات آسمان اوپر تلے پیدا کیے ۔ تم خدائے رحمن کی تخلیق میں کوئی فرق نہیں پاؤ گے ۔ اب پھر سے نظر دوڑا کر دیکھو کیا تمہیں کوئی رخنہ نظر آتا ہے؟پھر بار بار نظر دوڑاؤ ، نتیجہ یہی ہوگا کہ نظر تھک ہار کر تمہارے پاس نامراد لوٹ آئے گی ۔ سورۃ الملک (67)، آیت نمبر2 تا 4۔
❤️ 6

Comments