Aaj Ka Qurani Sabaq
Aaj Ka Qurani Sabaq
February 22, 2025 at 02:07 AM
408۔ *آج کا قرآنی سبق* *قیامت کا نقشہ:* أَعـوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّيطٰنِ الرَّجِيـم۔ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ۔ پھر جب ایک ہی دفعہ صور میں پھونک مار دی جائے گی ،اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھا کر ایک ہی ضرب میں ریزہ ریزہ کردیا جائے گا ،تو اس دن وہ واقعہ پیش آجائے گا جسے پیش آنا ہے ۔اور آسمان پھٹ پڑے گا ، اور وہ اس دن بالکل بودا پڑجائے گا ۔اور فرشتے اس کے کناروں پر ہوں گے ، اور تمہارے پروردگار کے عرش کو اس دن آٹھ فرشتے اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے ۔اس دن تمہاری پیشی اسی طرح ہوگی کہ تمہاری کوئی چھپی ہوئی چیز چھپی نہیں رہے گی ۔ سورۃ الحاقہ (69)، آیت نمبر13 تا 18.
❤️ 6

Comments