Aaj Ka Qurani Sabaq
February 24, 2025 at 02:13 AM
410۔ *آج کا قرآنی سبق*
*قیام اللیل کے حکم میں تخفیف:*
أَعـوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّيطٰنِ الرَّجِيـم۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ۔
( اے پیغمبر ! ) تمہارا پروردگار جانتا ہے کہ تم دو تہائی رات کے قریب ، اور کبھی آدھی رات اور کبھی ایک تہائی رات ( تہجد کی نماز کے لیے ) کھڑے ہوتے ہو ، اور تمہارے ساتھیوں میں سے بھی ایک جماعت ( ایسا ہی کرتی ہے ) اور رات اور دن کی ٹھیک ٹھیک مقدار اللّٰہ ہی مقرر فرماتا ہے ۔ اسے معلوم ہے کہ تم اس کا ٹھیک حساب نہیں رکھ سکو گے ، اس لیے اس نے تم پر عنایت فرما دی ہے ۔ اب تم اتنا قرآن پڑھ لیا کرو جتنا آسان ہو ۔ اللّٰہ کو علم ہے کہ تم میں کچھ لوگ بیمار ہوں گے ، اور کچھ دوسرے ایسے ہوں گے جو اللّٰه کا فضل تلاش کرنے کے لیے زمین میں سفر کر رہے ہوں گے ، اور کچھ ایسے جو اللّٰه کے راستے میں جنگ کر رہے ہوں گے ۔ لہذا تم اس میں سے اتنا ہی پڑھ لیا کرو جتنا آسان ہو ۔ اور نماز قائم کرو ، اور زکوٰۃ ادا کرو ، اور اللّٰه کو قرض دو ، اچھا والا قرض ! اور تم اپنے آپ کے لیے جو بھلائی بھی آگے بھیجو گے ، اسے اللّٰه کے پاس جاکر اس طرح پاؤ گے کہ وہ کہیں بہتر حالت میں اور بڑے زبردست ثواب کی شکل میں موجود ہے ۔ اور اللّٰه سے مغفرت مانگتے رہو ۔ یقین رکھو کہ اللّٰه بہت بخشنے والا ، بہت مہربان ہے ۔
سورۃ المزمل (73)، آیت نمبر 20۔
❤️
💓
7