Aaj Ka Qurani Sabaq
Aaj Ka Qurani Sabaq
February 26, 2025 at 02:32 AM
412۔ *آج کا قرآنی سبق* *جنتیوں کے سوال پر جہنمیوں کا جواب:* أَعـوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيطٰن الرَّجيـم۔ بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ۔ کہ وہ جنتوں میں ہوں گے ۔ وہ پوچھ رہے ہوں گے، مجرموں کے بارے میں ،کہ : تمہیں کس چیز نے دوزخ میں داخل کردیا ؟وہ کہیں گے کہ : ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہیں تھے ،اور ہم مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے ،اور جو لوگ بےہودہ باتوں میں گھستے ، ہم بھی ان کے ساتھ گھس جایا کرتے تھے ،اور ہم روزِ جزا کو جھوٹ قرار دیتے تھے ،یہاں تک کہ وہ یقینی بات ہمارے پاس آہی گئی ۔ چنانچہ سفارش کرنے والوں کی سفارش ایسے لوگوں کے کام نہیں آئے گی ۔ سورۃ المدثر (74)، آیات نمبر 40 تا 48۔
❤️ 6

Comments