
Aaj Ka Qurani Sabaq
March 1, 2025 at 02:01 AM
415۔ *آج کا قرآنی سبق*
*کس چیز کا لالچ کرنا چاہیے ؟*
أَعـوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيطٰن الرَّجيـم۔
بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ۔
یقین جانو کہ نیک لوگ بڑی نعمتوں میں ہوں گے ۔آرام دہ نشستوں پر بیٹھے نظارہ کر رہے ہوں گے ۔ان کے چہروں پر نعمتوں میں رہنے سے جو رونق آئے گی ، تم اسے صاف پہچان لو گے ۔ انہیں ایسی خالص شراب پلائی جائے گی جس پر مہر لگی ہوگی ، اس کی مہر بھی مشک ہی مشک ہوگی ۔ اور یہی وہ چیز ہے جس پر للچانے والوں کو بڑھ چڑھ کر للچانا چاہیے ۔ اور اس شراب میں تسنیم کا پانی ملا ہوا ہوگا ،جو ایک ایسا چشمہ ہے کہ جس سے اللّٰه کے مقرب بندے پانی پئیں گے ۔
سورۃ المطففین (83)، آیت نمبر 22 تا 28۔
❤️
4