
ھیواد نیوز
February 4, 2025 at 07:36 AM
برطانوی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل برنارڈ منٹگمری نے ریٹائرمنٹ کے بعد برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات میں درخواست کی کہ میں اب بوڑھا ہو چکا ہوں، ریٹائرمنٹ کے بعد سوائے پنشن کے کوئی ذریعہ آمدنی نہیں کرائے کے مکان میں رہتا ہوں، گزارش ہے مجھے ایک مکان اور تھوڑی سی زرعی زمین الاٹ کر دیں تاکہ میں زندگی کے باقی ایام پرسکون طریقے سے گزار سکوں
وزیراعظم نے تحمل سے ساری بات سنی اور پھر جواب دیا:
مسٹر منٹگمری، یقینا آپ ہمارے قومی ہیرو ہیں۔ عالمی جنگ میں آپ نے تاج برطانیہ کے لئے شاندار خدمات دی ہیں جس کی ساری قوم معترف ہے لیکن جنرل صاحب، آپ کو اس قومی خدمت پر ہر ماہ معقول معاوضہ دیا جاتا رہا ہے۔اب آپ ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اور ریاست کے لئے کوئی خدمت سرانجام نہیں دے رہے اس کے باوجود برطانوی حکومت آپ کو ہر ماہ معقول پنشن دے رہی ہے
مسٹر منٹگمری بطور وزیر اعظم میں عوام کے حقوق کا محافظ ہوں اور ملکی آئين کے مطابق عوامی ٹیکسوں کے پیسے کو اپنے لئے یا کسی دوسرے کے لئے خرچ کرنے کا مجھے کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ میں آپ سے معذرت خواہ ہوں۔ انکار سن کر اس نے غصہ نہیں کیا
اس نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا
یہ ہے جمہوری حکومت
❤️
1