میری باتیں
میری باتیں
February 11, 2025 at 07:03 AM
تحریک انصاف کے وابستگان کے پیجز سے ایک ویڈیو شیئر ہو رہی ہے ۔ ایک بوڑھی ماں کا گھر تجاوزات کے خلاف آپرین کی زد میں آ کر گر چکا ہے اور وہ دکھ اور درد کی تصویر بنے بتا رہی ہے کہ یہ اس کا جائز گھر تھا جو گرا دیا گیا۔ بس عرض یہ کرنا ہے کہ یہ ویڈیو عمران حکومت کے زمانے کی ہےا ور میرے پڑنے والے جانتے ہین اس دور میں ہونے والی اس ظالمانہ واردات کے خلاف میں نے مسلسل لکھا تھا اور اسی بڑھیا کے حوالے سے بار بار لکھا تھا کہ خان اعظم اس کی بد دعا تیرا پیچھا ضرور کرے گی۔ یہ اس زمانے کی واردات ہے جب اپنا گھر ریگولرائز کرا کے غریبوں کے جائز ملکیتی گھروں پر بلڈوزر چلا دیے گئے تھے کیونکہ انصاف اور تحریک انصاف ایک پیج پر تھے اور ان کے سر پھر وحشت سوار تھی۔ موجودہ حکومت بھی کوئی دودھ کی دھلی نہیں۔ لیکن جھوٹ اور پوسٹ ٹروتھ کے ان کمالات سے اب وحشت ہونے لگی ہے۔ یہ اپنے کرتوت دوسرووں کے گلے ڈال کر رقص کرتے ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کی واحد مثال ہیں۔ یہ اپنے کمالات میں اکلوتے ہیں۔ یہ مکمل اخلاقی بحران ہیں۔ یہ تاک دھنا دھن تاک ہیں۔

Comments