
میری باتیں
110 subscribers
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

بدتمیز لوگ پتا نہیں کیوں غصہ کر رہے ہیں۔ ایک کرکٹ لورز گروپ میں میں نے صرف اتنا ہی پوچھا کہ اب کیسے چانس بن سکتا ہے؟ کتنے مارجن سے اگلے میچ جیتیں اور دوسری ٹیمز کتنے مارجنز سے ہاریں تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ؟ نیچے لوگوں نے آ کر مجھے نامناسب القابات دئیے۔ دو چار جاہلوں نے تو سیدھا ایک ہی کمنٹ کیا “ تیری پین دا پھُپھا”۔ میں نے پوسٹ ہی ڈیلیٹ کر دی ہے۔ 😥

وزیراعلی پنجاب 26 فروری 2025 سے تمام پوسٹ آفسز میں غریب اور مستحقین خواتین کیلیئے *رمضان نگہبان پیکج* کے تحت دس ہزار روپے کا پے آرڈر پہنچ جائے گا۔اور گھر کی دھلیز پہ پوسٹ أفس ا سٹاف پہنچاۓگا۔۔جسکے بعد پےأرڈر بینک میں جمع کرواناھوگا۔۔ جنکا أکاٶنٹ پہلے سے موجودھے۔انکے اکاٶنٹ میں جمع ھوگا۔جن کااکاٶنٹ نہیں بینک سٹاف انکے باٸیومیٹرک تصدیق کےبعد رقم دےگا۔


"ایک پینٹر کو ایک کشتی پر رنگ کرنے کا ٹھیکہ ملا۔ کام کے دوران اُسے کشتی میں ایک سوراخ نظر آیا اور اُس نے اِس سوراخ کو بھی مرمت کر دیا۔ پینٹنگ مکمل کر کے شام کو آس نے کشتی کے مالک سے اپنی اُجرت لی اور گھر چلا گیا۔ دو دن بعد کشتی والے نے اُسے پھر بلایا اور ایک خطیر رقم کا چیک دیا۔ پینٹر کے استفسار پر اُس نے بتا یا کہ اگلے دن آس کے بچّےبغیر اُس کے علم میں لائے کشتی لے کر سمندر کی طرف نکل گئے۔ اور پھر جب اُسے خیال آیا کہ کشتی میں تو ایک سُوراخ بھی تھا تو وہ بہت پریشان ہوگیا۔ ۔۔۔۔۔۔ لیکن شام بچّوں کوہنستے مسکراتے آتے دیکھا تو خوشگوار حیرت میں مبتلا ھو گیا۔ اُس نے پینٹر سے کہا کہ یہ رقم تمہارے احسان کا بدل تو نہیں مگر میری جانب سے تمہارے لیئے محبت کا ایک ادنیٰ اظھار ہے۔۔۔۔ آپ کی زندگی میں بھی بہت سےایسے چھوٹے چھوٹے کام آئیں گے جو آپ کے کام نہیں ۔۔۔۔ مگر وہ کام بھی کرتے جائیے۔۔۔۔۔۔ نیکی کبھی رائیگاں نہیں جاتی کسی نہ کسی کی زندگی بچاتی ہے کسی نہ کسی کی خوشیوں کا باعث بنتی ہے۔ مثبت سوچ اور مثبت کردار ہی کامیابی ہے."


*اطلاعء عام* *برائے ڈرائیوران و مالکان بڑی گاڑیاں HTVs ٹرک ٹریلر مزدا اور تمام مال بردار گاڑیاں* * چمپینز ٹرافی 2025 کے میچز کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی میں مورخہ 24 فروری 25 فروری اور 27 فروری کو صبح 0730 بجے سے لے کر رات 0130 بجے تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا * تمام بڑی گاڑیوں کو مندرجہ ذیل مقامات پر روک دیا جائے گا * پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ بجانب راولپنڈی اسلام آباد آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے گا * پشاور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا * لاہور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیاں چکری انٹرچینج کے مقام پر روک دی جائیں گی * لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مندرا ٹول پلازہ کے مقام پر روک دیا جائے گا * کشمیر اور مری سے آنے والی تمام بڑی گاڑیاں 17 میل ٹال پلازہ سے 20 کلومیٹر پہلے روک دی جائیں گی * تمام بڑی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی تکلیف و پریشانی سے بچنے کے لیے 24 فروری 25 فروری اور 27 فروری صبح 0730 بجے سے رات 0130 بجے تک راولپنڈی اسلام آباد کی طرف سفر سے گریز کریں اور کسی محفوظ مقام پر اپنے قیام کو یقینی بنائیں * کسی بھی معلومات کے لیے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 سے معلومات لی جا سکتی ہے * آپ کے محفوظ اور آرام دہ سفر کے لیے ھر دم کوشاں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس

دھرتی کا سب سے بڑا "خسارہ" یہ ہے کہ ہر آدمی کو اُس کے "حقیقی حقوق" نہیں ملے-🖤


https://x.com/GulialCricket/status/1891889736987349052?t=dtEIT5wuChnKxCfJ8FC70A&s=19

مجھے معلوم ہے کہ ہم کبھی کبھار بحث کر لیتے ہیں، لیکن یقین کرو، دنیا میں کوئی بھی ایسا نہیں جو تم سے مجھ جتنا محبت کرتا ہو اس احساس کو ظاہر کرتا ہے کہ بحثوں اور اختلافات کے باوجود، محبت کی گہرائی کم نہیں ہوتی۔ بلکہ سچی محبت وہی ہوتی ہے جو ہر حالت میں قائم رہے، جہاں جھگڑے ہوں مگر محبت پھر بھی اپنی جگہ برقرار رہے

"مردوں کی حماقت اور بیوقوفی دیکھنی ہو تو اُنہیں اس وقت دیکھو جب وہ کسی خوبصورت عورت سے بات کرتے ہیں! ان کے چہرے اس وقت احمقانہ اور مضحکہ خیز نظر آتے ہیں جب وہ اس عورت سے بات کرتے وقت بیہودہ طریقے سے مسکرا رہے ہوتے ہیں-"

تحریک انصاف کے وابستگان کے پیجز سے ایک ویڈیو شیئر ہو رہی ہے ۔ ایک بوڑھی ماں کا گھر تجاوزات کے خلاف آپرین کی زد میں آ کر گر چکا ہے اور وہ دکھ اور درد کی تصویر بنے بتا رہی ہے کہ یہ اس کا جائز گھر تھا جو گرا دیا گیا۔ بس عرض یہ کرنا ہے کہ یہ ویڈیو عمران حکومت کے زمانے کی ہےا ور میرے پڑنے والے جانتے ہین اس دور میں ہونے والی اس ظالمانہ واردات کے خلاف میں نے مسلسل لکھا تھا اور اسی بڑھیا کے حوالے سے بار بار لکھا تھا کہ خان اعظم اس کی بد دعا تیرا پیچھا ضرور کرے گی۔ یہ اس زمانے کی واردات ہے جب اپنا گھر ریگولرائز کرا کے غریبوں کے جائز ملکیتی گھروں پر بلڈوزر چلا دیے گئے تھے کیونکہ انصاف اور تحریک انصاف ایک پیج پر تھے اور ان کے سر پھر وحشت سوار تھی۔ موجودہ حکومت بھی کوئی دودھ کی دھلی نہیں۔ لیکن جھوٹ اور پوسٹ ٹروتھ کے ان کمالات سے اب وحشت ہونے لگی ہے۔ یہ اپنے کرتوت دوسرووں کے گلے ڈال کر رقص کرتے ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کی واحد مثال ہیں۔ یہ اپنے کمالات میں اکلوتے ہیں۔ یہ مکمل اخلاقی بحران ہیں۔ یہ تاک دھنا دھن تاک ہیں۔