میری باتیں
میری باتیں
February 23, 2025 at 05:40 PM
*اطلاعء عام* *برائے ڈرائیوران و مالکان بڑی گاڑیاں HTVs ٹرک ٹریلر مزدا اور تمام مال بردار گاڑیاں* * چمپینز ٹرافی 2025 کے میچز کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی میں مورخہ 24 فروری 25 فروری اور 27 فروری کو صبح 0730 بجے سے لے کر رات 0130 بجے تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا * تمام بڑی گاڑیوں کو مندرجہ ذیل مقامات پر روک دیا جائے گا * پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ بجانب راولپنڈی اسلام آباد آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے گا * پشاور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا * لاہور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیاں چکری انٹرچینج کے مقام پر روک دی جائیں گی * لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مندرا ٹول پلازہ کے مقام پر روک دیا جائے گا * کشمیر اور مری سے آنے والی تمام بڑی گاڑیاں 17 میل ٹال پلازہ سے 20 کلومیٹر پہلے روک دی جائیں گی * تمام بڑی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی تکلیف و پریشانی سے بچنے کے لیے 24 فروری 25 فروری اور 27 فروری صبح 0730 بجے سے رات 0130 بجے تک راولپنڈی اسلام آباد کی طرف سفر سے گریز کریں اور کسی محفوظ مقام پر اپنے قیام کو یقینی بنائیں * کسی بھی معلومات کے لیے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 سے معلومات لی جا سکتی ہے * آپ کے محفوظ اور آرام دہ سفر کے لیے ھر دم کوشاں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس

Comments