
Faisalabad TV
February 1, 2025 at 07:25 AM
فیصل آباد میں تیز رفتاری پر موٹر سائیکل سوار کے خلاف پہلا مقدمہ درج!!
موٹر سائیکل کی تیز رفتاری پر فیصل آباد میں پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ سول لائن پولیس نے محلہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی ریحان اشفاق کو 125 موٹر سائیکل خطرناک حد تک تیز اور لاپرواہی سے چلانے پر گرفتار کرکے اس کے خلاف ASI نواز کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سرینا ہوٹل کی جانب سے تیز رفتاری سے آ رہا تھا اور عوام کی جان خطرے میں ڈال رہا تھا۔ پنجاب میں موٹر سائیکل کی زیادہ سے زیادہ رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کیے جانے کے بعد فیصل آباد میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے، جو دفعہ 279 ت پ کے تحت درج کیا گیا۔
#faisalabad #trafficlaws #motorcyclespeedlimit #policeaction #roadsafety #punjabgovt
👍
❤️
😢
😂
14