
Faisalabad TV
4.4K subscribers
About Faisalabad TV
*اب بولے گا فیصل آباد۔۔۔۔!!* فیصل آباد کی تازہ ترین خبریں، اپ ڈیٹس، اور دلچسپ مواد یہاں آپ کے ساتھ شیئر کیا جائے گا، تاکہ آپ ہمیشہ اپنے شہر کی خبروں سے باخبر رہیں۔ Faisalabad TV – the first-ever community channel of Faisalabad. Stay tuned and stay informed!
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

فیصل آباد ٹی وی کی جانب سے تمام عالم اسلام کو دل کی گہرائیوں سے رمضان کریم مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ یہ مہینہ رحمت، مغفرت اور برکت کا ذریعہ بنائے۔ آمین #RamadanMubarak #BlessingsOfRamadan #Ramadan2025 #RamzanKareem #FaisalabadTV #FSDTV41


رمضان المبارک میں فیصل آباد کے شہریوں کے لیے سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ شیڈول کے مطابق سحری کے لیے گیس رات 2:30 بجے سے صبح 8 بجے تک جبکہ افطاری کے لیے سہ پہر 3 بجے سے رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی۔ #GasSchedule #Ramadan #Faisalabad #FaisalabadTV #FSDTV41 #Ramadan2025 #RamzanKareem #Ramzan2025 #Sehri #Iftari


جمعہ مبارک 🕌 اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاہِیْمَ، اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاہِیْمَ، اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ ہمارے آج کے اس خاص دن پر آپ کو درود و سلام کی یاد دہانی کروا کر، آپ کے لیے سلامتی اور برکتوں کی دعا ہے۔ جمعہ کی برکتیں آپ کی زندگی میں سکون اور خوشیاں لائیں۔ . . #FridayBlessings #FaisalabadTV #JummaMubarak #JummaBlessings #BlessedFriday #IslamicFriday #FridayPrayers #FridayDuas #PeacefulFriday #JummaSpecial #FridayFeeling


مریم نواز اور ادارے کیخلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر فیصل آباد سے ملزم گرفتار!! https://faisalabadtv41.com/maryam-nawaz-cyber-crime-social-media-fia/ #Faisalabad #CyberCrime #FIA #MaryamNawaz #SocialMedia #FaisalabadTV #FSDTV41

فیصل آباد پولیس کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو ایس ایس پی آپریشن تعینات کیا گیا ہے۔ عمارہ شیرازی کے عہدے کا نوٹیفکیشن جای کردیا گیا، یہ تعیناتی شہر میں قانون نافذ کرنے کے نظام میں ایک اہم پیشرفت قرار دی جارہی ہے۔ اس تقرری کو خواتین افسران کے لیے ایک مثبت قدم اور پولیس فورس میں صنفی مساوات کی جانب اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔ #Faisalabad #Police #SSP #AmaraShirazi #LawEnforcement #WomenInLeadership #FaisalabadTV #FsdTV41


گھریلو جھگڑے پر خاتون نے گھر کو آگ لگا دی!! مدینہ ٹاؤن محمدی چوک کے قریب ایک گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جہاں ریسکیو ٹیم نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ لواحقین کے مطابق، خاتون نے گھریلو جھگڑے کے باعث گھر کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود گھریلو اشیاء جل گئیں۔ تاہم، خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ #Faisalabad #HouseFire #Rescue1122 #MadinaTown #BreakingNews #FaisalabadTV #FSDTV41

*کور کمانڈر منگلا، لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا کی ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء و طالبات سے خصوصی نشست* لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا نے اس نشست میں پاکستان کی تاریخ پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں اور پاکستان کا روشن مستقبل انہی سے وابستہ ہے۔ انہوں نے طلباء کو ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی زندگی میں اعلیٰ کردار کا مظاہرہ بھی ضروری ہے. طلباء نے اس سیشن کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں پاکستان کی تاریخ اور معاشرتی پہلوؤں کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملی ہے۔ اساتذہ اور طلباء نے ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آئی ایس پی آر فیصل آباد کی تازہ ترین اور اہم خبروں سے باخبر رہنے کیلئے ہمارے آفیشل واٹس ایپ چینل کو فالو کریں! 📲 https://whatsapp.com/channel/0029VameIJbKbYMJqEFDNZ1r #PakistanArmy #ManglaCorps #Faisalabad #AgricultureUniversity #Youth #Education #Pakistan #FaisalabadTV #FSDTV41

ایڈن ایگزیکٹو میں ڈکیتی، ڈاکو دن دیہاڑے شہری سے 75 لاکھ چھین کر فرار!! فیصل آباد کے تھانہ مدینہ ٹاؤن کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات، جہاں ایڈن ایگزیکٹو 208 چک روڈ کنال روڈ میں مسلح ڈاکو شہری سے 75 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ واردات تھانے میں نئے ایس ایچ او میاں واجد کی تعیناتی کے بعد پیش آئی، جسے شہریوں نے ڈاکوؤں کی "سلامی" قرار دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فیصل آباد کی تازہ ترین اور اہم خبروں سے باخبر رہنے کیلئے ہمارے آفیشل واٹس ایپ چینل کو فالو کریں! 📲 https://whatsapp.com/channel/0029VameIJbKbYMJqEFDNZ1r #Faisalabad #Robbery #CrimeNews #MedinaTown #FaisalabadTV #FSDTV41

*13 سالہ طالب علم کی اپنی سکول ٹیچر پر فائرنگ!!* فیصل آباد کے تھانہ ساندل بار کے علاقے میں نجی سکول کی پارٹی کے دوران 13 سالہ طالبعلم عون نے فائرنگ کرکے اپنی 22 سالہ سکول ٹیچر حفظہ کو زخمی کر دیا۔ گولی ٹانگ میں لگنے سے ٹیچر زخمی ہو گئی، جسے فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ #Faisalabad #SchoolShooting #TeacherAttack #SandhilBar #AlliedHospital #FaisalabadTV #FSDTV41
