
Faisalabad TV
February 1, 2025 at 05:58 PM
*بٹالہ کالونی میں فائرنگ، ڈاکٹر سمیت دو افراد زخمی*
بٹالہ کالونی کے علاقے میں دو مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ڈاکٹر سمیت دو افراد کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ پہلا واقعہ بسم اللہ چوک میں پیش آیا، جہاں کلینک پر موجود ڈاکٹر کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ دوسرے واقعے میں دستگیر پورہ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایک نوجوان پر فائرنگ کی۔ دونوں واقعات کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔
#faisalabad #crimenews #gunattack #rescue1122 #police
😢
❤️
👍
😂
11