
Faisalabad TV
February 7, 2025 at 09:04 AM
ریسکیو ایمبولنس حادثے کا شکار، ڈرائیور شہید!!
فیصل آباد کے سمندری روڈ پر ڈجکوٹ کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ریسکیو 1122 کی ایمبولنس گنے سے بھرے کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 40 سالہ ریسکیو ڈرائیور اظہر عباس ولد مولا داد موقع پر شہید ہو گیا، جبکہ 38 سالہ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن انور خان ولد شیر خان شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور سول ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی میت تحصیل ہیڈ کوارٹر سمندری پہنچا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایمبولنس مریض کو سول ہسپتال فیصل آباد منتقل کرنے کے بعد واپس سمندری جا رہی تھی۔
فیصل آباد کی تازہ ترین اور اہم خبروں سے باخبر رہنے کیلئے ہمارے آفیشل واٹس ایپ چینل کو فالو کریں!
📲 https://whatsapp.com/channel/0029VameIJbKbYMJqEFDNZ1r
#rescue1122 #faisalabad #roadaccident #emergencyservice #ambulancecrash

😢
🤲
4