Faisalabad TV
Faisalabad TV
February 22, 2025 at 07:38 PM
ڈولفن فورس مقابلہ، ایک اہلکار شہید، دو خطرناک ڈاکو ہلاک!! فیصل آباد کے تھانہ صدر کے علاقہ چوکی خانوآنہ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ڈولفن فورس کا ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، جبکہ جوابی فائرنگ میں دو خطرناک ڈاکو مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈولفن اہلکار آصف، ظہور، حسنین اور نصیر گشت پر تھے جب انہوں نے دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے فوری طور پر فائرنگ کردی، جس سے اہلکار آصف بھٹی سینے پر گولیاں لگنے سے شہید جبکہ کانسٹیبل ظہور زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو مارے گئے، جن کی شناخت عمر حیات عرف عمری اور بلال عرف بالی گجر کے نام سے ہوئی، جو سنگین مقدمات میں مطلوب اور شاہ گینگ سے تعلق رکھتے تھے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مارچری یونٹ جبکہ زخمی اہلکار کو سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ #faisalabad #dolphinforce #policeencounter #crimenews #breakingnews #faisalabadtv #fsdtv41
Image from Faisalabad TV: ڈولفن فورس مقابلہ، ایک اہلکار شہید، دو خطرناک ڈاکو ہلاک!! فیصل آباد کے...
😢 👍 😭 😮 🙏 🤲 9

Comments