
Faisalabad TV
February 22, 2025 at 08:05 PM
*سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نوجوان قتل، ملزم گرفتار !!*
فیصل آباد کے تھانہ سمن آباد کے علاقے رشید چوک میں پاپا نانا پیزا شاپ کے باہر فائرنگ کے واقعے میں 25 سالہ نوجوان علی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سیکورٹی گارڈ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر نوجوان پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قاتل گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ گارڈ کے اسلحہ پکڑنے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی، جس میں اسے اسلحہ تھامے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
فیصل آباد کی تازہ ترین اور اہم خبروں سے باخبر رہنے کیلئے ہمارے آفیشل واٹس ایپ چینل کو فالو کریں!
📲 https://whatsapp.com/channel/0029VameIJbKbYMJqEFDNZ1r
#faisalabad #crimenews #securityguard #breakingnews #policeaction #faisalabadtv
😢
1