✍️علمی مضامین وارشاداتِ اکابر 📚
February 27, 2025 at 07:51 AM
*جاہل کے برتاؤ پر صبر*
بہت سے لائق و فائق ائمہ مساجد، اپنی جاہل کمیٹی کے رویے سے پریشان رہتے ہیں، اور بہت سے مدرسین جاہل انتظامیہ کی روک ٹوک اور بے جا دخل اندازی پر نالاں رہتے ہیں ۔
اس کے سوا کوئی اور چارہ کا بھی نہیں ملتا ۔
سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر وہ ایسا کیوں کرتے ہیں، کاش خادمانِ دنیا، خادمانِ دین کے مقام و مرتبے کا خیال رکھتے ۔
تو اس کا جواب ہمیں امام ذہبی کے ارشاد میں مل جاتا ہے، جو انھوں نے فرمایا:
*’’وَلٰکِنَّ الجَاهِلَ لَا يَعلَمُ رُتْبَةَ نَفْسِه فَكَيْفَ يَعْرِفُ رُتْبَةَ غَيْرِهِ؟!!‘‘*
اور جاہل کو تو خود اپنا مقام و مرتبہ معلوم نہیں ہوتا، وہ کسی دوسرے کے مقام ومرتبہ کو کیا جاننے لگا؟!!
(سیر اعلام النبلاء: 11/ 321)
سچ فرمایا امام ذہبی نے ۔
فارسی کا ایک مقولہ بھی ہے؛
قدر زر زرگر بداند، یا بداند جوہری
[سونے کی قدر وقیمت یاتو سونار جانتا ہے ، یا جوہری۔ ]
عربی کا ایک مقولہ ہے :
الناس أعداء لما جھلوا
[لوگ اس کے دشمن ہوتے، جسے وہ نہیں جانتے ]
اے گروہ علما، اے خادمانِ دین، اللہ تمہارا حامی و ناصر ہو، صبر و تحمل کے ساتھ دین کے کاموں میں لگے رہے، اور حالات دیکھ کر بد دل اور پریشان نہ ہوجاؤ، یقیناً عند اللہ تمہارا بڑا مقام ہے ۔ اس سے واقف جو ہے وہی جوہری ہے ۔ محبت کرنے والوں کی محبتوں کو سامنے رکھو، اور جاہل نادانوں کے ترش و تلخ رویے پر صبر کرتے ہوئے اپنا مشن جاری رکھو!
❤️
👍
😢
8