Real NEWS
Real NEWS
February 8, 2025 at 10:39 AM
اسلام آباد آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کے لیے وفاقی کابینہ نے سیکیورٹی کی منظوری دے دی ،ذرائع وفاقی کابینہ نے چیمپینز ٹرافی کیلیے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دی ،ذرائع چیمپینز ٹرافی کے میچز کیلیے پاک فوج ،سول آرمڈ فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے چیمپینز ٹرافی کیلیے 12 فروری سے ٹیمیں پاکستان پہنچ رہی ہیں پی سی بی ،صوبہ پنجاب اور سندھ کی درخواست پر سیکیورٹی کی منظوری لی گئی وزارت داخلہ نے ٹیموں کی فل پروف سیکیورٹی کیلئے اداروں اور صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دیں، ذرائع چیمپینز ٹرافی کیلیے آنے والی ٹیموں کو پریزینٹیشن لیول کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ،ذرائع
👍 1

Comments