
Real NEWS
February 12, 2025 at 05:33 PM
اسلام آباد
وفاقی کابینہ کا اہم فیصلہ ۔۔
گریڈ 17 سے 22 تک کے تمام سرکاری ملازمین اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہونگے، ذرائع
کابینہ نے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں نئی دفعہ 15-A شامل کرنے کیلئے مسودہ کی منظوری دے دی، ذرائع
نئی ترمیم کے تحت سرکاری ملازمین کو اپنے اور اہل خانہ کے ملکی اور غیر ملکی اثاثے بھی ظاہر کرنے ہونگے، ذرائع
تمام سرکاری ملازمین کے اثاثے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو آن لائن دینے ہونگے، ذرائع
سرکاری ملازمین کے تمام اثاثوں تک عوام کی رسائی ہوگی، مجوزہ ترمیم
ایف بی آر کے پاس موجود ڈیٹا کی آئی ڈیز، پتوں، بانڈز کے نمبرز کو پرائیوٹ رکھا جائیگا، ذرائع
ڈیجیٹل فائلنگ کا نظام متعارف ہوتے ہی بیرون ملک جائیدادوں اور سرمایہ کاری کو ظاہر کرنا لازم ہوگا، ذرائع
غیر ملکی بینک اکاؤنٹس، جائیدادوں اور کاروباری سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی، ترمیم
تمام افراد کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو مدنظر رکھا جائے گا، ذرائع
ترمیم میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو، وزارت خزانہ اور وزارت قانون قانون کی سفارشات کو بھی شامل کیا گیا، ذرائع
رواں ہفتے آئی ایم ایف وفد نے وزارت خزانہ کی اثاثوں سے متعلق شرط پر نرمی کی درخواست کو مسترد کردیا تھا، زرائع
ترمیمی مسودہ جلد پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، زرائع
منظوری کے بعد مسودہ آئی ایم ایف کے وفد کو بھی پیش کیا جائے گا، زرائع
😂
1