
Real NEWS
February 19, 2025 at 05:15 AM
بلوچستان
بریکنگ نیوز
مسلح افراد نے 7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کر دیا
بلوچستان کے علاقے بارکھان میں نیشنل ہائی وے پر مسلح افراد نے بس سے اتار کر 7 مسافروں کو شناخت کے بعد قتل کر دیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے پنجاب جا رہی تھی، مسلح افراد نے ناکہ لگا کر مسافر بس کو روکا، ملزمان 7 مسافروں کو اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔
ڈرائیورکے مطابق ملزمان نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 مسافر کو شناخت کے بعد بس سے اتارا اور اپنے ساتھ لے گئے۔
سیکیورٹی ورٹی حکام کے مطابق ملزمان نے مسافروں کو قتل کردیا، مسافر بس کوئٹہ سے فیصل آباد جا رہی تھی انتہائی افسوس ناک ۔۔۔
😢
1