PTI Karachi Official Updates
PTI Karachi Official Updates
February 15, 2025 at 10:23 AM
*پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن* *15 فروری 2025* *بانی رہنما تحریک انصاف نعیم الحق صاحب کی 5 برسی* *پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر راجہ اظہر جنرل سیکریٹری ارسلان خالد و تمام کابینہ ممبران* کی جانب سے *پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما عمران خان کے دیرینہ ساتھی جناب نعیم الحق صاحب کی آج پانچویں برسی ہے۔* *بانی رکن نعیم الحق صاحب عمران خان صاحب* کے انتہائی قریبی اور وفادار ساتھی تھے۔ *نعیم الحق صاحب عمران خان صاحب* کے ترجمان اور چیف آف سٹاف بھی رہے۔ جب عمران خان وزیر اعظم بن گئے تو نعیم الحق ان کے سیاسی امور پر معاون خصوصی بن گئے۔ آخری وقت تک یہ عہدہ ان کے پاس رہا۔ *نعیم الحق صاحب* کے انتقال کے بعد عمران خان اور پارٹی میں ایک خلا رہا جو آج تک اس طرح نہیں بھر سکا *نعیم۔الحق صاحب* کی خدمات پاکستان تحریک انصاف کے لیئے ایک سنہرا باب رہیں گی اور ان کی خدمات پاکستان تحریک انصاف میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔۔۔ *تمام پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان عہدیداران سے گزارش ہے کہ نعیم الحق صاحب کی مغفرت کی دعا کریں کہ اللہ عزوجل انہیں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے اور کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔* جاری کردہ *فوزیہ صدیقی* *سیکریٹری اطلاعات* *پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن*
❤️ 1

Comments