
PTI Karachi Official Updates
228 subscribers
About PTI Karachi Official Updates
یہ چینل پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے تشکیل دیا گیا ہے، اس چینل پر پی۔ٹی۔آئی کراچی ریجن سے متعلق معلومات اور نشر اشاعت شائع کی جائے گی
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

_*پاکستان تحریک انصاف کراچی نائب صدر ممبر صوبائی اسمبلی محمد اویس اور پختون امن کمیٹی کے صدر جناب جاوید بنگش صاحب* نے گزری میں عبداللہ بھائی کی دعوت میں شرکت_۔۔ _ان کے ہمراہ شبیر بنگش وقار بنگش دانش اعوان جاوید خان یونس بنگش شاہ جی سیف اللہ خٹک اور دیگر ساتھی بھی موجود تھے_ _جہاں انہوں نے بنگش قوم اور علاقے کے معززین سے ملاقات کی_

کراچی عزیز آباد بلاک 2 میں الفلاح مسجد کے سامنے گیس کمپریسر دھماکہ ۔۔ این اے 248 فارم 45 کے حقیقی ایم این اے اور جنرل سیکرٹری پی ٹی ائی کراچی ارسلان خالد نے متاثرہ مقام کا دورہ کیا متاثرین سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ اس مشکل وقت میں پاکستان تحریک انصاف اُن کے ساتھ کھڑی ہے موقع پر موجود لوگوں کھانے پینے کا بندوبست کرا اداروں کو تمام تر کاروائی تیز کرنے کا مطالبہ کرا اس موقع پر گلبرگ ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری اریب صدیقی اور دیگر کابینہ ممبران ، عتیق الرحمن ، حسام معین الدین ، منظور سولنگی اور یو سی کے ساتھی بھی ہمراہ موجود تھے

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مسرور علی سیال دادو میں سندھو بچاؤ تحریک بیداری مارچ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے۔۔

*پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن* *15 فروری 2025* *بانی رہنما تحریک انصاف نعیم الحق صاحب کی 5 برسی* *پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر راجہ اظہر جنرل سیکریٹری ارسلان خالد و تمام کابینہ ممبران* کی جانب سے *پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما عمران خان کے دیرینہ ساتھی جناب نعیم الحق صاحب کی آج پانچویں برسی ہے۔* *بانی رکن نعیم الحق صاحب عمران خان صاحب* کے انتہائی قریبی اور وفادار ساتھی تھے۔ *نعیم الحق صاحب عمران خان صاحب* کے ترجمان اور چیف آف سٹاف بھی رہے۔ جب عمران خان وزیر اعظم بن گئے تو نعیم الحق ان کے سیاسی امور پر معاون خصوصی بن گئے۔ آخری وقت تک یہ عہدہ ان کے پاس رہا۔ *نعیم الحق صاحب* کے انتقال کے بعد عمران خان اور پارٹی میں ایک خلا رہا جو آج تک اس طرح نہیں بھر سکا *نعیم۔الحق صاحب* کی خدمات پاکستان تحریک انصاف کے لیئے ایک سنہرا باب رہیں گی اور ان کی خدمات پاکستان تحریک انصاف میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔۔۔ *تمام پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان عہدیداران سے گزارش ہے کہ نعیم الحق صاحب کی مغفرت کی دعا کریں کہ اللہ عزوجل انہیں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے اور کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔* جاری کردہ *فوزیہ صدیقی* *سیکریٹری اطلاعات* *پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن*