PTI Karachi Official Updates
PTI Karachi Official Updates
February 20, 2025 at 09:10 AM
کراچی *پریس ریلیز* *20 فروری 2024* پی ٹی آئی کراچی کےصدر راجہ اظہر کی جانب سے پولیس کے خلاف دائر عدالتی درخواست کا معاملہ راجہ اظہر نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سھراب گوٹھ کے خلاف ملیر کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی ، راجا اظہر نے پولیس کی جانب سے کارکنوں پر تشدد اور بلا جواز گرفتاری پر درخواست دائر کی تھی ، ملیر کی عدالت نے ڈی آئی جی عامر فاروقی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا تھا ، ڈی آئی جی عامر فاروقی نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر کو ثبوت کے ساتھ طلب کیا ، راجا اظہر اپنے وکیل ایڈووکیٹ خالد محمود کے ہمراہ ڈی آئی جی عامر فاروقی کی آفس پہنچے۔ راجا اظہر نے ڈی آئی جی عامر فاروقی کو پولیس گردی کے تمام ثبوت اور وڈیوز پیش کر دی جس پر ڈی آئی جی عامر فاروقی نے مزید آزاد زرائع کے گواہان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ راجا اظہر کا موقف تھا کہ ہم نے سھراب گوٹھ پولیس کی پولیس گردی کے ثبوت پیش کر دیئے ہیں عدالتی حکم کے مطابق دیگر مزید ثبوت بھی جلد پیش کریں گے۔ ڈی ایس پی چوھدری سہیل ایس ایچ او وزیر کھوسو و دیگر پولیس اہلکاروں نے مجھے اور کارکنوں کو تزلیل کا نشانہ بنایا تھا ، امید ہے ڈی آئی جی عامر فاروقی ملوث پولیس افسران کے خلاف جلد قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔ پولیس نے ہمیشہ پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ ظلم کیا ہے ہم اب برداشت نہیں کریں گے۔ امید کرتا ہوں کہ عدلیہ کے احکامات پر ڈی آئی جی جلد کارروائی کریں گے۔ انصاف کی حکمرانی قائم ہوگی تو ناانصافی کا بھی خاتمہ ہوگا۔ جاری کردہ *فوزیہ صدیقی* *سیکریٹری اطلاعات* *پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن*

Comments