
inQiLaBi Media Channel
February 21, 2025 at 04:56 PM
🗞 *موجودہ حالات کے پیش نظر | روزانہ مختصر خبرنامہ | 21 فروری 2025*
🖥 *براہ راست مناظر | شہید سید حسن نصر اللہ اور انکے شہید رفقاء کے تشیع جنازہ و تدفین | خصوصی ٹرانسمیشن | 23 فروری بروز اتوار*
*انگلش اور اردو میں براہ راست خصوصی ٹرانسمیشن دیکھنے کے لیے ابھی چینل جوائن و فولو کریں | 23 فروری بروز اتوار*
https://whatsapp.com/channel/0029Va9EOx00G0Xh1LdfqZ2U
*🔴 تل ابیب میں خوف و ہراس – مسلسل دھماکوں سے صہیونی سیکیورٹی بری طرح لرز اٹھی!*
*بیروت اتوار کو ایک بڑے تشیع جنازہ و تدفین کی میزبانی کرنے والا ہے جس میں 78 ممالک کے وفود کی شرکت متوقع ہے۔*
جلوس کی نگرانی کرنے والی کمیٹی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ سرکاری تشیع جنازہ و تدفین کا پروگرام اتوار کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:00 بجے شروع ہو گا اور سات حصوں پر مشتمل ہو گا۔ کمیٹی نے مزید کہا کہ 23 فروری ایک ایسا دن ہے جسے دنیا کے آزاد لوگ کبھی نہیں بھولیں گے۔
کمیٹی نے کہا کہ وہ ایک بڑے اجتماع کا خیرمقدم کرنے اور حزب اللہ کے دونوں لیڈروں کے لیے ایک عظیم الشان تشیع جنازہ و تدفین کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔ کمیٹی کے سربراہ شیخ علی داہر نے کہا کہ "صدر اور لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سمیت حکام کی بڑی تعداد جنازے میں شرکت کرے گی"۔ انہوں نے مزید تفصیلات بتائے بغیر یہ بھی کہا کہ "اعلیٰ درجے کے" ایرانی حکام اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم خطاب کریں گے۔
...........
*ایرانی 23 فروری کو شہید حسن نصراللہ و شہید صفی الدین کی یاد تشیع جنازہ و تدفین میں شرکت کریں گے۔* اس کے ساتھ ساتھ ایران میں 23 فروری کو حزب اللہ کے شہید رہنماؤں شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی یاد میں ملک گیر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ دونوں عظیم شہداء کو بیروت میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
......
*"بیروت میں عظیم مجاہد، شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کا جلوس مزاحمت کی قیامت میں تبدیل ہو جائے گا،"*
ایران کی وزارت خارجہ میں بیرون ملک قونصلر، پارلیمانی اور ایرانی امور کے نائب وحید جلال زادہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا۔ بیروت اتوار کو ایک بڑے تشیع جنازہ و تدفین کی میزبانی کرنے والا ہے جس میں 78 ممالک کے وفود کی شرکت متوقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی موجودگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ کے ایک وفد کے ساتھ لبنان جا رہا ہوں جہاں عوام بہترین ممکنہ حالات میں مزاحمتی قیادت کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید کریں گے۔
دریں اثنا، لبنان میں ایرانی سفارت خانے نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ایک سرکاری ایرانی وفد نے تشیع جنازہ و تدفین کے جلوس کی حتمی تیاریوں کی نگرانی کے لیے بیروت کے کیملی چمون اسپورٹس اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ تقریب کے منتظمین نے متوقع بڑے عوامی ٹرن آؤٹ کی شدید تیاریوں کے درمیان، تقریب کے ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے لاجسٹک اور تنظیمی اقدامات کے بارے میں وفد کو آگاہ کیا۔
......
📌 *شہید نصراللہ کی تدفین: بیروت جانے والی عراقی پروازوں کی گنجائش میں اضافہ، عراقی شہریوں کی ایک بڑی تعداد جنازے میں شرکت کی خواہاں*
👈 شہید سید حسن نصراللہ کی نماز جنازہ کی وجہ سے آج جمعرات سے اتوار تک عراق سے بیروت کے لیے تمام پروازیں بک/فل ہو چکی ہیں، ان پروازوں (حکومتی اور چارٹر طیاروں) کی مجموعی تعداد 15 ہے جبکہ اسمیں اضافے کا قوی امکان ہے۔
عراقی وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان میثم الصفی نے کہا کہ سرکاری ایئر لائن العراقیہ جس کی بیروت کے لیے روزانہ "دو" پروازیں ہیں، نے اپنی پروازوں کو دوگنا کر دیا ہے - گزشتہ ہفتے چھ ہزار سے زائد عراقی مسافروں کو بیروت پہنچایا گیا ہے تاہم بیروت کے سفر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور لبنان کی "اشرق الاوسط ایئرلائنز" کے علاوہ چارٹر پروازیں بھی عراقی مسافروں کی بیروت کی مانگ کو پورا نہیں کر رہی ہیں۔
ان دنوں عراقی شہریوں کی ایک بڑی تعداد شہید سید حسن نصراللہ کے جنازے میں شرکت کے مقصد سے بیروت کا سفر کرنا چاہتی ہے۔ امریکی و صیہونی سازش کے باعث تہران سے بیروت جانے والی پروازوں کو معطل کردیا گیا ہے....
.....
*صہیونی ریاست کے لیے دن کی ذلت کے بعد رات بھی خوفناک ثابت ہو رہی ہے۔*
تل ابیب کے جنوب میں بات یام کے علاقے میں تین بسوں میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے، جن میں نصب شدہ بم استعمال کیے گئے۔
صورتحال مزید سنگین – صہیونی پولیس مکمل الرٹ پر!
🔹 تل ابیب کے ریلوے اسٹیشن پر ایک اور بم کی موجودگی کا خدشہ۔
🔹 تمام پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کو سڑک کنارے روک کر سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔
🔹 صہیونی حکام خوفزدہ – دارالحکومت میں ہنگامی سیکیورٹی نافذ۔
یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب قابض اسرائیلی حکومت پہلے ہی اپنے قیدی فوجیوں کی لاشیں تابوتوں میں وصول کر کے صدمے میں تھی۔ اب رات کے ان دھماکوں نے تل ابیب میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، اور قابض فوج اندھا دھند سیکیورٹی اقدامات میں مصروف ہے!
.....
🇵🇰 پاکستان | 4 بجے ظہر
🇱🇧 لبنان | 1 بجے ظہر
*- نماز جنازہ کون پڑھائے گا؟*
*- جنازوں کی تدفین کہاں ہوگی؟*
*- حزب اللہ کے انتظامات کی جھلکیاں*
*- تشیع جنازہ میں رہبر معظم کا پیغام*
*- ایران کیسے سیکیورٹی یقینی بنائےگا؟*
*- کون کون سی اہم شخصیات شرکت کرینگی؟*
*- امریکہ و اسرائیل کے ممکنہ حملے کی تفصیلات؟*
۔
۔
*- اس اہم تشیع جنازہ سے جڑی دیگر مزید خبروں کو جاننے کے لیے ابھی جوائن کریں*
https://whatsapp.com/channel/0029Va9EOx00G0Xh1LdfqZ2U
#ویڈیو #live #لبنان #حسن #اردو #انگلش #نصراللہ #ٹرانسمیشن #امامت #جنازہ #حزب_اللہ #سخت_انتقام #تشیع #فلسطین #انتقام #ایران #ظہور #اقصی #شہادت #طوفان #انقلاب #انقلابی #انقلابی_میڈیا #خالص_محمدی_اسلام
📆 *روزانہ حقائق و مستند خبروں سے آگاہ ہونے کے لیےابھی ہمارا انقلابی میڈیا خبرنامہ وٹس اپ چینل فولو کریں۔*
*نیچے دیے گئے لنک پر کلک کرنے کے بعد کونے پر موجود Follow کے بٹن پر کلک کریں۔*
📱 انقلابی میڈیا - مختصر خبرنامہ https://whatsapp.com/channel/0029Va9EOx00G0Xh1LdfqZ2U
❤️
🌹
♥️
🌸
👍
8