
Muhammad Muzamil Kamboh
February 9, 2025 at 04:38 PM
لوگوں کا تمہارے باطن سے لاعلم ہونا تمہیں دھوکے میں نا ڈال دے!
ابراہیم بن ادہم کہتے ہیں مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے خالد بن صفوان سے کہا کہ مجھے وعظ کرو اور اس میں اختصار برتو! خالد نے کہا: امیر المومنین! بعض لوگوں کو (ان کے باطن پر ڈلے) اللہ کے پردے نے غرور میں مبتلا کر رکھا ہے، اور (لوگوں کی) اچھی تعریف نے فتنے میں ڈال دیا ہے۔ چنانچہ کسی کا آپ کے باطن سے لاعلم ہونا آپ کے اپنے آپ سے باخبر ہونے پر غالب نا آجائے! اللہ ہمیں اور آپ کو پناہ میں رکھے کہ ہم(ہمارے باطن پر) اللہ کے ڈالے ہوئے پردے سے مغرور ہوجائیں، لوگوں کی تعریفوں سے خوش ہو بیٹھیں، فرائض میں پیچھے رہنے لگیں اور خواہش نفس کے پیچھے چلنے لگیں!
(ابراہیم) کہتے ہیں: پھر وہ رونے لگے اور کہا اللہ ہمیں خواہش پرستی سے پناہ میں رکھے!
حلية الأولياء وطبقات الأصفياء - ط السعادة ٨/١٨ — أبو نعيم الأصبهاني (ت ٤٣٠)
😢
❤️
👍
4