Muhammad Muzamil Kamboh WhatsApp Channel

Muhammad Muzamil Kamboh

59 subscribers

About Muhammad Muzamil Kamboh

Student of Usuluddin at International Islamic University Islamabad

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Muhammad Muzamil Kamboh
Muhammad Muzamil Kamboh
6/13/2025, 8:36:39 PM
❤️ 1
Video
Muhammad Muzamil Kamboh
Muhammad Muzamil Kamboh
6/6/2025, 10:04:47 PM
Post image
Image
Muhammad Muzamil Kamboh
Muhammad Muzamil Kamboh
6/16/2025, 1:52:21 PM

اور انھوں نے خفیہ تدبیر کی اور اللہ نے بھی خفیہ تدبیر کی اور اللہ سب خفیہ تدبیر کرنے والوں سے بہتر ہے۔

Post image
Image
Muhammad Muzamil Kamboh
Muhammad Muzamil Kamboh
6/13/2025, 8:36:56 PM
❤️ 1
Video
Muhammad Muzamil Kamboh
Muhammad Muzamil Kamboh
6/12/2025, 12:09:47 PM

`"تمہارا مقام وہی ہے جہاں اللہ نے تمہیں مصروف رکھا ہے"` اگر تم یہ جاننا چاہتے ہو کہ اللہ کے نزدیک تمہارا مقام کیا ہے، تو دیکھو وہ تمہیں کس کام میں مشغول رکھتا ہے: اگر وہ تمہیں ذکر میں مشغول رکھے، تو جان لو کہ وہ تمہیں یاد رکھنا چاہتا ہے۔ اگر تمہیں قرآن میں مصروف کرے، تو سمجھ لو کہ وہ تم سے ہمکلام ہونا چاہتا ہے۔ اگر تمہیں نیک اعمال میں مصروف کرے، تو جان لو کہ وہ تمہیں اپنے قریب کرنا چاہتا ہے۔ اگر دنیاوی معاملات میں الجھائے، تو یہ سمجھو کہ تمہیں دور کر رہا ہے۔ اگر تمہیں لوگوں کے معاملات میں مصروف رکھے، تو یہ جان لو کہ وہ تمہیں بے وقعت کرنا چاہتا ہے۔ اگر دعا میں مشغول کرے، تو یقین کرو کہ وہ تمہیں نوازنا چاہتا ہے۔ اگر فائدہ مند علم میں مصروف کرے، تو وہ چاہتا ہے کہ تم اس کی معرفت حاصل کرو۔ اگر تمہیں جہاد فی سبیل اللہ میں لگائے، تو وہ تمہیں اپنے لیے چننا چاہتا ہے۔ اگر خدمت خلق اور بھلائی کے کاموں میں مشغول کرے، تو جان لو کہ وہ تمہیں اپنی محبت والے کاموں میں لگا رہا ہے۔ اور اگر تمہیں غیر ضروری کاموں میں مصروف کرے، تو سمجھو کہ تمہیں اپنی محبت سے نکال رہا ہے۔ لہذا، اپنے حال پر غور کرو کہ تم کس کام میں مشغول ہو، کیونکہ تمہارا مقام وہی ہے جہاں اللہ نے تمہیں مصروف رکھا ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالی ہمیں اپنے ذکر،تلاوت قرآن،عمل صالحات اور فرائض و واجبات کی ادائیگی میں مصروف رکھے اور انھیں میں سے کسی حالت میں اپنے پاس اس حال میں بلائے کہ وہ ہم سے راضی ہو اور ہم اپنے انجام سے خوش۔ آمین

❤️ 1
Muhammad Muzamil Kamboh
Muhammad Muzamil Kamboh
6/16/2025, 11:29:05 AM

🌟شائقین علم کے لئے عظیم خوشخبری🌟 فتنوں کے دور میں فہم منہج سلف کے حصول کا نادر موقع بروج انسٹیٹیوٹ طلبة العلم اور عوام الناس کے لئے پیش کر رہا ہے منہج سلف کی علمبردار کتاب *شرح السنہ للامام البربہاری* کی توضیح و تشریح پر مشتمل عظیم الشان *دورۃ علمیة* علم عقیدہ پر گرفت مضبوط کرنے کے لیے مختصر اور جامع کورس مدرس : امام العقیدہ ترجمان منہج سلف فضیلۃ الشیخ علامہ *عبداللہ ناصر رحمانی* حفظہ اللہ امیر جمیعت اہلحدیث سندھ سرپرست اعلی بروج انسٹیٹیوٹ رئیس المعہد السلفی للتعلیم و التربیہ 🔍 اہم موضوعات: منہجِ سلف کی اہمیت و ضرورت اہل السنۃ والجماعۃ کے متفقہ عقائد اہل بدعت کے شبہات اور ان کا علمی رد حدیث و سنت کا دفاع اور حجیت 🗓️ منتخب ایام | 🕓 عصر تا عشاء 👈 خواتین کے لیے باپردہ انتظام 🌐 آن لائن شرکت کی سہولت 🎓 مکمل کورس پر سند کا اجرا 📌 رجسٹریشن کے لیے لنک پر کلک کریں: 👉 https://forms.gle/YXDcQGGH4kKGwJ917

Post image
Image
Muhammad Muzamil Kamboh
Muhammad Muzamil Kamboh
6/18/2025, 11:52:20 PM

’’اللہ تعالی سے آپ کا تعلق: یہی آپ کی قوت کا سرچشمہ ہے، یہی آپ کی حکمت کا منبع ہے، اور یہی آپ کے ارادے کی تحریک کا باعث ہے۔ پس جب یہ تعلق درست ہو تو آپ کا حال بھی درست ہو جاتا ہے، اور انجام بھی خوشگوار ہوتا ہے۔ اور اگر یہ بگڑ جائے تو آپ کی قوت کمزور پڑ جاتی ہے، حکمت گہنا جاتی ہے، ارادہ ڈگمگا جاتا ہے، آپ کا حال بگڑ جاتا ہے، اور انجام بھی برا ہوتا ہے۔ لہٰذا اللہ تعالی سے اپنے تعلق کو مضبوط کریں، اسی کی رضا کو تلاش کریں، اللہ کے لیے، اللہ کے ساتھ ہو جائیں اور اللہ کی طرف لوٹیں، اور کسی غیر کی طرف توجہ آپ کو ہرگز اس سے منقطع نہ کر دے۔‘‘ (شیخ صالح العصیمی حفظہ اللہ)

❤️ 2
Muhammad Muzamil Kamboh
Muhammad Muzamil Kamboh
6/18/2025, 11:24:29 AM
Post image
Image
Muhammad Muzamil Kamboh
Muhammad Muzamil Kamboh
6/13/2025, 8:35:53 PM

*﴿فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ﴾.* ’’تو یہ بتاؤ تم نے رب العالمین کو کیا سمجھ رکھا ہے؟‘‘ [الصافات : ٨٧] امام قتادہ رحمہ اللہ (١١٧هـ) فرماتے ہیں : «إِذَا لَقِيتُمُوهُ وَقَدْ عَبَدْتُمْ غَيْرَهُ». ’’(یہ بتاؤ تم نے رب العالمین کو کیا سمجھ رکھا ہے؟) کہ جب تم اس کے علاوہ غیروں کی عبادت کر کے اس کے سامنے جاؤ گے۔‘‘ [تفسیر الطبري : ١٩/ ٥٦٦ وسنده حسن]

Post image
Image
Muhammad Muzamil Kamboh
Muhammad Muzamil Kamboh
6/8/2025, 11:13:11 PM

﴿إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا﴾. ’’جب نبی ﷺ اپنے ساتھی سے کہہ رہے تھے کہ غم نہ کریں، یقیناً اللہ تعالی ہمارے ساتھ ہیں۔‘‘ [التوبة: ٤٠] ’’اس آیت میں اشارہ ہے کہ جو بندہ بھی اپنے دل اور عمل سے رسول اللہ ﷺ اور آپ کی لائی ہوئی شریعت کی صحبت اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالی اس کے ساتھ ہیں، اگرچہ وہ جسمانی طور پر آپ ﷺ کے ساتھ نہ رہ سکا ہو۔‘‘ [الكلام على مسألة السماع، صـ ٣٣٠]

❤️ 2
Link copied to clipboard!