Muhammad Muzamil Kamboh
Muhammad Muzamil Kamboh
February 13, 2025 at 05:20 PM
❖ شب براءت اور سلف صالحین کا موقف ✦ امام ایوب سختیانی رحمہ اللہ (١٣١هـ) بیان کرتے ہیں: ➥ عبد اللہ بن عبید اللہ ابن ابی ملیکہ تابعی رحمہ اللہ (١١٧هـ) سے بیان کیا گیا کہ زیاد منقری صاحب کہتے ہیں کہ پندرہ شعبان کا اجر شب قدر کے برابر ہے، تو انہوں نے فرمایا: ❝ اگر میں اسے یہ کہتا سن لوں اور میرے ہاتھ میں ڈنڈا ہو، تو اس سے اس کی پٹائی کروں گا۔ ❞ 📖 (مصنف عبد الرزاق : ٤/٢١٧، وسندہ صحیح) ✦ عبد الرحمن بن زید بن اسلم تبع تابعی رحمہ اللہ (١٨٢هـ) فرماتے ہیں: ➥ ❝ میں نے اپنے مشایخ و فقہاء میں سے کسی کو پندرہ شعبان کی رات کی (عبادت کی) طرف التفات کرتے نہیں دیکھا، نہ ہم نے انہیں اس متعلق مکحول کی بیان کردہ روایت کا ذکر کرتے دیکھا اور نہ ہی ان مشایخ میں سے کوئی دیگر راتوں پر اس رات کو فضیلت دینے کے قائل تھے۔ ❞ 📖 (البدع لابن وضاح : ١١٢، وسندہ صحیح) ✦ تنبیہ: ➥ ابن زید بن اسلم روایتِ حدیث میں ضعیف ہیں، لیکن یہاں وہ اپنا مشاہدہ بیان کر رہے ہیں، لہٰذا ضعف مضر نہیں۔ ✅ یہ سلف صالحین یعنی تابعی اور تبع تابعی کا قول ہے، ان کے مقابلے میں "قیل، بلغنا، کانوا..." وغیرہ کی کوئی حیثیت نہیں جب تک کوئی صحیح سند نہ آ جائے۔ ✍ حافظ محمد طاھر
❤️ 👍 4

Comments