Muhammad Muzamil Kamboh
Muhammad Muzamil Kamboh
March 1, 2025 at 07:03 AM
✨ *روزہ رکھنے کی نیت* ✨ فرض روزے کے لیے شرط ہے کہ اس کی نیت رات کو طلوع فجر سے قبل کر لی جائے۔ 🌼 حفصہ (رضي الله عنھا) فرماتی ہیں کہ *"جو شخص طلوع فجر سے پہلے روزے کی نیت نہیں کرتا، اس کا روزہ نہیں۔"* 📚 [سنن النسائی 2338 | صحیح] 🌼 ابن عمر (رضي الله عنه) فرمایا کرتے تھے: *"روزے نہ رکھے مگر وہ شخص جس نے طلوع فجر سے پہلے روزے کی نیت کر لی۔"* 📚 [سنن النسائی 2343 | صحیح] اور نیت کا تعلق دل ہے جوکہ ایک قلبی عمل ہے اس کا زبان سے کوئي تعلق نہیں اس لیے مسلمان کو دل سے ارادہ کرنا چاہیے کہ وہ کل روزہ رکھے گا لیکن کسی کو اسے کسی طریقے سے اظہار کرنے یا زبان سے نیت ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔ *نیت دل میں ہونی چاہیے۔ کسی عبادت کے لیے نیت کا زبان سے ادا کرنا بدعت ہے،* کیونکہ یہ رسول اللہ ﷺ کی سنت اور صحابہ کے عمل سے ثابت نہیں ہے۔ 🚫 *یہ دعا جو لوگوں میں عام ہے:* *"وَبِصَوْمِ غَدٍ نَوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ* (میں نے ماہ رمضان کے کل کے روزے کی نیت کی)" *یہ ایک من گھڑت دعا ہے* زبان سے نیت ادا کرنے کے لیے دلیل ہونا ضروری ہے، اور اس کی دین میں کوئی بنیاد نہیں ہے۔ یہ دعا حدیث کی کسی کتاب میں ضعیف روایت کے ساتھ بھی نہیں ملتی۔ یہ صرف ایک خود ساختہ دعا ہے۔ *اور اس میں نیت بھی کل آنے والے روزے کی کی جا رہی ہے۔ لہذا یہ الفاظ معنوی طور پر بھی درست نہیں۔*
❤️ 1

Comments