
Muhammad Muzamil Kamboh
March 1, 2025 at 11:48 AM
#وہ_چیزیں_جو_روزہ_توڑ_دیتی_ہیں
❶ جان بوجھ کر کھانا یا پینا۔
❷ رمضان المبارک میں دن کے وقت جان بوجھ کر قے کرنا۔
❸ نس میں غذائیت فراہم کرنے والے انجیکشن کا استعمال کرنا۔
❹ رمضان المبارک میں دن کے وقت خود لذتى حاصل كرنا (استمناء)۔
❺ رمضان المبارک میں دن کے وقت جان بوجھ کر روزہ توڑنے کی نیت کرنا۔
✹ قضا اور دن کے باقی حصے میں امساک (روزہ رکھنا) لازم ہوتا ہے۔
❻ ایسی چیز نگلنا جو کھانے کی نہیں، جیسے سکہ، پتھر، دھاگہ وغیرہ۔
❼ کسی بھی طریقے سے ڈائیلیسز کرانا۔
❽ دانتوں کے درمیان پھنسی چیز نگل لینا جب کہ اسے تھوکنا ممکن ہو۔
❾ روزے کے دوران سگریٹ یا کوئی اور تمباکو استعمال کرنا۔
❿ حیض یا نفاس کا آنا۔
✹ ایسی خواتین کو دن کے باقی حصے میں روزہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
⓫ بیوی کے ساتھ لپٹنے چمٹنے، بوس و کنار یا لمس سے انزال ہونا۔
✹ قضا لازم ہے مگر کفارہ نہیں۔
⓬ رمضان کے دن میں جان بوجھ کر ہمبستری کرنا۔
✹ قضا کے ساتھ کفارہ بھی لازم ہوتا ہے۔
کفارہ يہ👇ہے:
✶ ایک غلام آزاد کرنا۔
✶ اگر غلام آزاد کرنا ممکن نہ ہو تو ساٹھ دن کے مسلسل روزے رکھنا۔
✶ اگر ساٹھ دن کے مسلسل روزے رکھنا بھی ممکن نہ ہو تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا۔
⓭ غروب آفتاب کے بارے میں شک ہونے کے باوجود کھانے پینے سے اگر بعد میں معلوم ہو کہ سورج غروب نہیں ہوا تھا۔