☜❂سبق آموز کہانیاں چینل ارریاوی❂☞
☜❂سبق آموز کہانیاں چینل ارریاوی❂☞
February 24, 2025 at 01:08 PM
*حضرت موسیٰ ؑ * کے حوالے سے ایک بات کہی جاتی ہے کہ حضرت موسیٰ ؑکے وہ جلیل القدر پیغمبر تھے جنہوں نے خود اللہ سے ہم کلام ہونے کا شرف حاصل کیا تھا۔ایک مرتبہ وہ اللہ تعالیٰ سے کلام کرنے کوہ طور پہاڑ(مصر) پر پہنچے تو کوہ طور سے اللہ نے غیب کی آواز میں انہیں مخاطب کیا۔ موسیٰ ؑتم پہلے کوہ طور پر آتے تھے تو تمہاری ماں تمہاری سلامتی کی دعا کیا کرتی تھیں اب ذرا سنبھل کر رہو اب تمہاری خیر کی دعا کرنے والے لب خاموش ہو گئے ہیں۔ ایک اور واقعہ بھی روایت کیا جاتا ہے کہ ایک مرتبہ حضرت موسیٰ ؑ نے اللہ تعالیٰ سے پوچھا کہ اے باری تعالیٰ جنت میں میرا پڑوسی کون ہو گا تو جواب ملا کہ وہ فلاں قصاب ہے، فلاں بستی میں رہتا ہے چنانچہ حضرت موسیٰ ؑ اس قصاب کے گھر گئے تاکہ یہ معلوم کر سکیں کہ وہ کون سا عمل ہے جس کی بدولت اللہ تعالیٰ نے اس قصاب کو یہ مقام عطا کیا ہے۔ حضرت موسیٰ ؑکا سوال سن کر وہ قصاب اپنے گھر لے آیا۔ دیکھا کہ اس نے اپنی بوڑھی اور کمزور ماں کو سہارا دیا اور اسے اپنے ہاتھ سے کھانا کھلایا تب اس کی ماں نے اسے دعا دی کہ اللہ تعالیٰ جنت میں تجھے موسیٰ ؑ کا پڑوسی بنائے۔ حضرت موسیٰ ؑ کو معلوم ہو گیا کہ اس قصاب کو یہ بلند مرتبہ اس کی ماں کی دعاؤں کے سبب ملے گا۔ وہ لوگ خوش نصیب ہیں کہ جن کی مائیں زندہ ہیں۔قدر کر لو ورنہ روتے پھیروگے۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaLzTTP5K3zOxFDpmM39

Comments