News Paragon
News Paragon
February 2, 2025 at 08:08 AM
*کراچی: 7 سالہ صارم سے زیادتی اور قتل کا شبہ، 7 افراد زیر حراست* نارتھ کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 7 سالہ صارم کے قتل کے شبے میں 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں مدرسےکا معلم، پلمبر، 3 چوکیدار اور 2 رہائشی شامل ہیں۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ تمام افرادکی ڈی این اے رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی، ڈی این اے رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ صارم 7 جنوری کو لاپتہ ہوا تھا اور اس کی لاش 18 جنوری کو فلیٹس میں پانی کے ٹینک سے ملی تھی

Comments