
Raah E Haq (راہِ حق): Spreading the Light of Qur'aan & Sunnah | Authentic Posts | Pure Knowledge
February 22, 2025 at 03:50 AM
*✿ استقبالِ رمضان ✿*
*✿ پوسٹ 01 ✿*
*✿●• رمضان المبارک یعنی نیکیوں کا موسم آنے والا ہے، دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ جب بھی کہیں میلہ یا سیل لگتا ہے تو لوگ ٹوٹ پڑ تے ہیں، کیوں کہ اِس کے دو فائدے ہیں:*
01. *بغیر کسی مشقت کے آسانی سے چیزیں مل جاتی ہیں۔*
02. *مطلوبہ چیز کم قیمت اور سستے دام پر دستیاب ہو جاتی ہے۔*
*✿●• بالکل یہی حال رمضان المبارک کا ہے کہ میلوں اور سیلو میں جسمانی خوراک کم خرچ پر ملتی ہے اور رمضان المبارک میں روحانی خوراک کم مشقت میں زیادہ ثواب کے ساتھ میسر ہوتی ہے، گویا اللہ تعالیٰ کی طرف سے سیل لگا ہے کہ چلو نیکیوں کو لوٹ کر لے جائیں۔ یہ کیسا رحیم، کریم اور مہربان پروردگار ہے جو ہمارا اتنا خیال کر رہا ہے کہ ہم سال بھر کی کسر، کوتاہی غفلت اور نقصان کی تلافی کر سکتے ہے، ہمیں استغفار کا موقع فراہم ہے، گویا اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ میرا بندہ ہر طرح سے معافی کا اہل ہو، اللہ کی رحمت بہانہ تلاش کرتی ہے۔*
*جاری۔۔۔*
> *📕 رمضان کا استقبال کیسے کریں؟ (مولانا غلام محمد وستانوی صاحب)*