
Raah E Haq (راہِ حق): Spreading the Light of Qur'aan & Sunnah | Authentic Posts | Pure Knowledge
February 22, 2025 at 07:47 AM
حضرت مولانا احمد علی لاہوری کی قیمتی نصیحت
ایک موقع پر شیخ الاسلام والتفسیر، امام الاولیاء حضرت مولانا احمد علی لاہوری رحمہ اللہ نے حضرت جی مولانا محمد یوسف صاحب رحمہ اللہ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:
"ایک بات یاد رکھیں کہ کسی حق پرست جماعت کا باطل پرستی کی طرف پہلا قدم یہ ہوتا ہے کہ وہ یہ سمجھنے لگ جائے کہ ہمارے سوا دوسری کوئی دینی جماعت حق پر نہیں ہے، اور ہماری جماعت کی بقا دوسروں کی فنا ہی کی صورت میں ہو سکتی ہے۔ دیکھنا! آپ کی جماعت میں کہیں یہ احساس و تاثر پیدا نہ ہو جائے۔ ہم تو ہر آن آپ حضرات کے لیے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مولانا محمد الیاس صاحب کے اس گلشنِ تبلیغ کو ہمیشہ ہمیشہ سرسبز و شاداب رکھے۔"
📖 (شیخ الحدیث نمبر، بحوالہ حسن تدبیر، فروری ۲۰۱۲)
❤️
1