Raah E Haq (راہِ حق): Spreading the Light of Qur'aan & Sunnah | Authentic Posts | Pure Knowledge
February 23, 2025 at 05:08 AM
*درست اور مضبوط تعلقات کی پہچان!*
*درست اور حقیقی تعلقات وہ ہوتے ہیں جہاں گفت و شنید سے معاملات سنور جائیں، الجھاؤ ختم ہو، اور قربت میں اضافہ ہو۔ اگر آپ کو اپنے تعلقات میں سچ بولنے سے بگاڑ پیدا ہوتا ہے، تو یہ اِس بات کا اشارہ ہے کہ آپ غلط رشتے میں ہیں۔*
*سچے اور پائیدار رشتوں میں ایک ایسا محفوظ ماحول میسر ہوتا ہے، جہاں کھل کر بات کی جا سکے، اور باہمی سمجھ بوجھ (افہام و تفہیم) کو فروغ دیا جا سکے۔*
*سچائی اور دیانت داری ہمیشہ تعلقات کو مضبوطی عطاء کرتی ہے، اُن میں دراڑ نہیں ڈالتی۔ اگر صداقت اور ایمان داری کا اظہار کرنے سے خوف یا جھگڑے جنم لیتے ہیں، تو یہ اِس امر کی علامت ہے کہ وہ رشتہ اعتماد اور باہمی احترام کی بنیادوں سے محروم ہے۔*
> *یاد رکھیے، اعتماد، عزت اور سچائی ہی ہر مضبوط اور خوش گوار تعلق کی بنیاد ہیں۔*
👍
1