
🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
February 28, 2025 at 11:12 AM
*`رمضان آنے والا ہے ، عبادت کے ساتھ یہ احساس کا مہینہ بھی ہے ، کیا آپ آس پاس والوں کا خیال رکھیں گے؟`*
*خاص طور پر ان کا ، جو سفید پوش گھرانے ہیں ۔ یہ وہ خودار لوگ ہیں جو سوال نہیں کرتے مگر انتہائی مشکل میں ہوتے ہیں ۔*
*کچھ لوگ کہتے ہیں ہم مدد کرنا چاہتے ہیں مگر ہمیں سفید پوش نہیں ملتے اور نہ ہی معلوم ہے کہ*
*`سفید پوش کون کون ہے` ۔👇🏻*
*جو آپ کے گھر پانی سپلائی کرتا ہے وہ سفید پوش ہے ، کسی بینک کے باہر کھڑا گارڈ ، آپ کے گھر کام کرنے والی خاتون ، گلی میں غبارے بیچنے والا ، چھان بورا* *خریدنے والا سفید پوش ہے ، کسی درخت کے سائے یا دھوپ میں کھڑا بزرگ سبزی فروش سفید پوش ہے ، روزے* *کے ساتھ گھر گھر بائیک پہ فوڈ پانڈا پہنچانے والا نوجوان ، فٹ پاتھ کے کنارے جوتے گانٹھنے والا ، گلی کا* *خاکروب سفید پوش ہے ، کسی پارک کا مالی اور کسی مسجد میں پندرہ ہزار ماہانہ تنخواہ لینے والا امام سفید پوش* *ہے* ۔
ورکشاپ پہ کام کرنے والے یتیم بچے سفید پوش ہیں ۔
*آپ کے خاندان میں بھی کئی سفید پوش ہوں گے ، ان کو آپ سے بہتر کون جانتا ہے ۔۔۔۔ ان سب کو تلاش کیجیے ، چہروں* *سے پہچانیے* ۔۔۔
اور ان کے ہاتھوں میں ، ان کے گھروں میں دے آئیے ۔
تَعْرِفُهُمْ بِسِیْمٰىهُمْۚ-لَا یَسْــٴَـلُوْنَ النَّاسَ اِلْحَافًاؕ-وَ مَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِیْمٌ (القرآن)
( *انہیں ان کی علامت سے پہچان لو گے۔ وہ لوگوں سے لپٹ کر سوال نہیں کرتے اور تم جو خیرات کرو اللہ اسے جانتا ہے۔)*
اس انتہائی اہم پیغام کو صدقہ جاریہ اور اللہ کی رضا کی نیت سے اپنے عزیز و اقارب اور مقامی گروپس میں شیئر کیجئے