🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹 WhatsApp Channel

🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹

2.0K subscribers

About 🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹

*`السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ`* *ہم آپ کو اپنے واٹس ایپ چینل میں خوش آمدید کہتے ہیں! ہمارے چینل کی خصوصیات اور فوائد جان کر آپ یقیناً حیران ہوں گے۔* *واٹس ایپ کی دنیا میں ایک منفرد اور انوکھا چینل* *جو دین و دنیا کی انوکھی اور دلچسپ معلومات کا خزانہ آپ تک پہنچاتا ہے۔* 🔸 *خصوصیات:* 🔸 🥀 قرآنی علوم 🥀 🥀احادیثِ مبارکہ🥀 🥀اقوالِ زریں🥀 🥀پیغام انسانیت🥀 🥀 اسلامی تاریخ 🥀 🥀اصلاح معاشرہ🥀 🥀قیمتی باتیں🥀 🥀دور حاضر کی باتیں🥀 🥀دلچسپ قصے🥀 🥀معلوماتی پوسٹ🥀 🥀قسط وار کہانیاں 🥀 🥀شوشل میڈیا معلومات🥀 ابوالمجاہد سیتاپوری

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
6/4/2025, 1:26:40 AM

خانہ کعبہ کی چابیاں سعودی شاہی خاندان کے پاس کیوں نہیں ہوتیں؟ اگرچہ سعودی فرمانروا کو "خادم الحرمین الشریفین" کا شرف حاصل ہے، مگر خانہ کعبہ کی چابیاں ان کے پاس نہیں ہوتیں۔ یہ عظیم امانت آج بھی ایک خاص قریشی خاندان، بنی شیبہ کے پاس ہے۔ اس کی بنیاد اس فیصلے پر ہے جو فتح مکہ کے دن خود اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا اور نبی کریم ﷺ نے اسے ہمیشہ کے لیے نافذ کر دیا۔ واقعہ فتح مکہ: 8 ہجری میں جب مکہ فتح ہوا تو نبی کریم ﷺ نے خانہ کعبہ میں داخل ہونے کا ارادہ فرمایا۔ اُس وقت کعبہ کی چابیاں حضرت عثمان بن طلحہؓ کے پاس تھیں، جو ابھی تک مسلمان نہیں ہوئے تھے۔ فتح مکہ کے منظر سے گھبرا کر وہ خانہ کعبہ کی چھت پر جا چھپے۔ نبی کریم ﷺ نے حضرت علیؓ کو چابیاں لانے کا حکم دیا۔ حضرت علیؓ گئے اور عثمان بن طلحہؓ سے چابیاں مانگیں، مگر انہوں نے دینے سے انکار کر دیا۔ چنانچہ حضرت علیؓ نے زبردستی چابیاں لے لیں اور خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا۔ جب رسول اللہ ﷺ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے تو حضرت جبریلؑ وحی لے کر آئے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ حکم نازل ہوا: "بے شک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں ان کے حقداروں کو واپس لوٹاؤ..." (سورۃ النساء: 58) اس آیت کے نزول کے فوراً بعد نبی کریم ﷺ نے حضرت علیؓ کو فرمایا کہ چابیاں حضرت عثمان بن طلحہؓ کو واپس لوٹا دو، اور ان سے معذرت بھی کرو۔ حضرت علیؓ نے ایسا ہی کیا۔ عثمان بن طلحہؓ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ایک فاتح اور غالب رسول ﷺ امانت واپس لوٹا رہے ہیں۔ جب انہیں بتایا گیا کہ یہ اللہ کا حکم ہے تو ان کا دل نرم پڑ گیا اور وہ فوراً اسلام لے آئے۔ اس موقع پر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "اے بنی طلحہ! یہ چابیاں ہمیشہ تمہارے ہی پاس رہیں گی، اور صرف کوئی ظالم ہی تم سے یہ چھینے گا۔" (مسند احمد، ابن ماجہ، سیرت ابن ہشام) یہی وہ دن تھا جب سے آج تک خانہ کعبہ کی چابیاں بنی شیبہ خاندان کے پاس ہی چلی آ رہی ہیں۔ سعودی حکومت سمیت آج تک کسی نے اس روایت کو نہیں بدلا، کیونکہ یہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا طے شدہ فیصلہ ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaYfiIo6WaKqhmF2xM3x

Post image
❤️ 👍 🫀 6
Image
🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
6/3/2025, 4:14:10 PM

https://whatsapp.com/channel/0029VaYfiIo6WaKqhmF2xM3x ☝️☝️☝️ Follow & share اس لنک کے دوستوں کو فارورڈ کیجیے

👍 1
🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
6/4/2025, 11:05:54 AM

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ *تعلق* باقی رہے یا نہ رہے …….. مگر ……… *احترام* باقی رہنا چاہیئے یہ انسان کے معیاری اور خاندانی ہونے کی دلیل ہے ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

❤️ 👍 🤍 🫀 🫶 9
🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
6/4/2025, 5:19:58 AM

*اَیّامِ حج (حج کے دنوں) کی شروعات* *حج کا پہلا‌دن؛ آٹھ ذوالحجہ* آج 4/ جون کو سعودیہ عربیہ میں ذوالحجہ کی ۸/ تاریخ ہے، اور آج حج کا‌پہلا دن ہے۔‌ آج کے دن کو یَومُ التّروِیَہ کہاجاتا ہے، آج حُجّاجِ کِرام احرام کی حالت میں تلبیہ پڑھتے ہوئے مِنٰی پہنچ رہے ہیں۔ آج کا کام صرف منیٰ کے خیموں میں قیام کرنا ہے، اور پانچ نمازیں (ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر) اپنے اپنے وقت میں پڑھنی ہے، باقی ذکر و اَذکار، تلاوتِ قرآن، تسبیحات و دعا اور تلبیہ میں مشغول رہنا ہے۔ یہ پانچ نمازیں منیٰ میں ادا کرنا مستحب ہے، اور منیٰ میں رات گذارنا سنت ہے۔ پوری دنیا سے آئے ہوئے عازمینِ حج ابھی تک مکہ مکرمہ کی بلڈنگوں میں مقیم تھے، اب منیٰ پہنچ رہے ہیں۔ یوں تو حج کے خاص اَیّام آٹھ ذوالحجہ سے شروع ہوتے ہیں، اور حاجیوں کو آٹھ ذوالحجہ کو فجر کے بعد منیٰ کے لیے روانہ ہونا چاہیے؛ لیکن حاجیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے رات سے ہی مُعَلِّم حضرات حاجیوں کو منیٰ لے جانا شروع کردیتے ہیں۔ حج کے لیے چوں کہ احرام شرط ہے، اس لیے سارے حاجی احرام کی حالت میں ہی تلبیہ پڑھتے ہوئے منیٰ روانہ ہوتے ہیں۔ حجِّ قِران کرنے والے تو پہلے ہی سے احرام میں ہوتے ہیں، اور حجِّ افراد اور حجِّ تَمَتُّع کرنے والے یا تو مسجدِ حرام سے احرام باندھتے ہیں یا حُدودِ حرم میں جہاں بھی ہوتے ہیں وہیں سے باندھ لیتے ہیں۔ *احرام:* مردوں کے لیے بغیر سلی ہوئی دو سفید چادریں ہوتی ہیں، ایک کو ناف کے اوپر سے لنگی کی طرح باندھتے ہیں اور دوسری کو کندھے سے چادر کی طرح اوڑھتے ہیں۔ اور عورتوں کے لیے احرام کا کوئی کپڑا نہیں ہے وہ اپنے عام کپڑوں ہی میں رہتی ہیں۔ مرد احرام پہن کر پہلے سر ڈھک کر اور عورتیں اپنے عام کپڑوں میں ہی دو رکعت نفل پڑھتے ہیں پھر مرد سر کھول کر اور عورتیں اپنی حالت میں حج کی‌نیت کرتے ہیں کہ ”اے اللہ! میں حج کا ارادہ کرتا ہوں تو اس کو میرے لیے آسان فرمادیجیے اور قبول فرمالیجیے “ اس کے بعد تین بار تلبیہ پڑھتے ہیں۔ نیت اور تلبیہ کے بعد اب مُحرِم (احرام کی حالت‌میں) ہوجاتے ہیں۔ اور بہت ساری پابندیاں عائد‌ہوجاتی ہیں۔ *منیٰ:* مکہ مکرمہ سے پورب کی طرف تقریباً آٹھ دس کلو میٹر کی دوری پر دو پہاڑوں کے بیچ میں ایک بہت بڑا میدان ہے، جہاں حُجّاجِ کِرام کو ٹھہرانے کے لیے خیمے (ٹینٹ) لگے ہوئے ہیں۔ مردوں اور عورتوں کے لیے الگ الگ خیمے ہوتے ہیں۔ حُجّاجِ کِرام کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے، اس لیے خیموں میں ایک ایک حاجی کو صرف ڈیڑھ فٹ کی جگہ ملتی ہے، بعض خیمے ایسے بھی ہوتے ہیں جس میں لوہے کے اسٹینڈ کی‌مدد سے دو منزلہ خیمے بنے ہوتے ہیں۔ منیٰ میں راستہ بھٹکنے کا اندیشہ زیادہ رہتا ہے اس لیے حاجیوں کی آسانی کے لیے اونچے اونچے کھمبے لگے ہوتے ہیں، جس پر کھمبا نمبر اور خیمہ نمبر لکھا ہوتا ہے، وہی کھمبا اور خیمہ نمبر حاجیوں کو ملے کارڈ پر بھی لکھا رہتا ہے۔ جس کی مدد سے حاجی بآسانی اپنے خیمے تک پہنچ سکتے ہیں۔ منیٰ کے میدان میں ایک بہت بڑی عالی شان مسجد مسجدِ خَیف بنی ہے، جو لوگ آسانی کے ساتھ وہاں پہنچ سکتے ہیں وہ اس میں نمازیں ادا کرتے ہیں باقی لوگ اپنے اپنے خیموں میں ہی نمازیں پڑھتے ہیں۔ حُجّاجِ کِرام مِنیٰ میں ۱۳،۱۲،۱۱،۱۰،۸ یعنی پانچ دن‌ رہیں گے، اس لیے اِن پانچ دنوں کو اَیّامِ مِنیٰ کہتے ہیں۔ چوں کہ حُجّاجِ کِرام ۹/ ذوالحجہ کو دن‌میں عرفات میں اور رات میں مُزدَلفہ میں رہتے ہیں اِس لیے ۹/ ذوالحجہ اَیّامِ منیٰ میں شامل نہیں ہے۔

❤️ 👍 4
🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
6/3/2025, 12:49:12 PM

یہ حقیقت ہے کہ ہم جھوٹ بولتے ہیــں اور کہتے ہیـــں کہ ہم خیریت سے ہیـــں لیکن ہم سوتے نہیــں ہیـں کوئی اپنی یادوں کی فلم دوبارہ دیکھتا ہے تو کوئی اپنے مستقبل کے بارے میــــں سوچتا ہے کچھ لوگ اپنا سر تکیے پر رکھتے ہیــں اور خاموشی سے روتے ہیـــں کچھ لوگ کسی کے شوق میـں تڑپتے ہیــں جسے وقت نے ان سے دور کر دیا ہے اور کچھ ایسے ہیـں جو کسی کی بےرخی سے تھک کر اُسـں کی کال کا انتظار کرتے ہیــں دوسری طرف کوئی کسی شخصــں پر آنسو بہا رہا ہے جو اب قبر کے نیچے ہے اور جس کی واپسی اب ناممکن ہے ہم میــــں سے کچھ ایسے ہیــں جو بہت سے لوگوں کے درمیان بھی تنہائی محسوس کرتے ہیـں اور کچھ ایسے ہیــں جو صرف مایوسی اور دھوکہ محسوس کرتے ہیـں رات دراصل ایک کہانی ہے جو صرف وہی سمجھ سکتا ہے جس نے اسے جیا ہو ہم سب ایک ہی رات کے نیچے رہتے ہیــں. لیکن ہر ایک کی اپنی کہانی ہوتی ہے۔

Post image
👍 5
Image
🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
6/4/2025, 9:38:25 AM

•┈┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•` _*👈آج کــــا سبــــــق👉*_ _*دل کا بوجھ ہلکا کرنا چاہتے ہو تو صرف اپنے رب کی بارگاہ میں رویا کرو .. یہ وہ جگہ ہے جہاں نہ ماضی کا طعنہ دیا جاتا ہے، نہ مستقبل کا خوف دلایا جاتا ہے، بس رحم اور کرم کے پردوں سے ہم گنہگاروں کو ڈھانپ لیا جاتا ہے _,*_ _*दिल का बोझ हल्का करना चाहते हो तो सिर्फ अपने रब की बारगाह में रोया करो... यह वह जगह है जहां ना माज़ी ( गुज़रे कल ) का ताना दिया जाता है ना मुस्तक़बिल (आने वाले कल) का खौफ दिलाया जाता है , बस रहम और करम के पर्दों से हम गुनहगारों को ढ़ांप लिया जाता है _,*_ •┈┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•

❤️ 👍 🌹 🫀 8
🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
6/4/2025, 5:17:23 PM

*حدیث میں آتا ہے نبی علیہ السلام نے فرمایا کہ "مجھے امید ہے کہ یوم عرفہ یعنی نو ذی الحجہ کا روزہ ایک سال پچھلے اور ایک سال اگلے گناہوں کا کفارہ ثابت ہوگا* *हदीस में आता है कि हुज़ूर अलैहिस्सलाम ने फरमाया कि "मुझे उम्मीद है कि यौम ए अरफा (9 ज़िलहिज्जा) का रोज़ा एक साल पिछले और एक साल अगले गुनाहों का कफ्फारा साबित होगा" !* #صحیح مسلم #یوم عرفہ

❤️ 5
🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
6/4/2025, 11:37:52 AM

*ابھی گوشت بازار سے اور برف فریزر سے مل رہی ہے*🧊 *کچھ دن بعد گوشت فریزر سے اور برف بازار سے ملے گی 🍖*😻✌️🦚

😂 👍 🤣 9
🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
6/3/2025, 3:11:30 PM

*جــاہـل* *" جاہل صرف وہ نہیں ہوتا جو تعلیم یافتہ نا ہو* *بلکہ جاہل وہ بھی ہوتا ہے جس نے ڈگریوں کے ڈھیر لگا رکھے ہوں مگر اپنے ظرف میں وسعت ، لہجے میں نرمی اور طبیعت میں انکساری نہ پیدا کر پایا ہو* 👍🏻💯

👍 ❤️ 🫀 5
🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
6/3/2025, 12:40:18 PM

💙 *انسان تو ہر گھر میں پیدا ہوتا ہے بس۔۔* *انسانیت کہیں کہیں جنم لیتی ہے۔۔* واٹس ایپ چینل گروپ 👇 https://whatsapp.com/channel/0029VaYfiIo6WaKqhmF2xM3x

Post image
👍 5
Image
Link copied to clipboard!