🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
🌹پیام انسانیت | Message Of Humanity🌹
March 1, 2025 at 06:10 AM
امام ابن رجب نے لطائف المعارف میں لکھا ہے کہ سلف صالحین رمضان المبارک کی آمد سے چھے ماہ پہلے یہ دعا کرتے کہ خدایا! ہمیں رمضان کے روزے نصیب فرما؛ اور اگلے چھے مہینے یہ دعا کرتے رہتے کہ رمضان کی عبادات کو قبول فرما۔ یحیٰ بن ابی کثیر کہتے ہیں کہ سلف یہ دعا بھی کیا کرتے تھے: اللهم سلِّمنِي إلى رمضان، وسَلِّم لي رمضان، وتَسَلَّمه مني مُتقَبَّلًا۔ اے اللّٰہ! مجھے رمضان تک پہنچا دے؛ اور رمضان اپنی تمام تر ضیر و برکت کے ساتھ مجھے عطا کر دے؛ اور پھر میری طرف اس کی عبادات کو قبول فرما لے! رب کریم ہمیں بھی رمضان المنارک کی برکتوں اور سعادتوں کو سمیٹنے کی توفیق مرحمت فرمائے؛ آمین۔ پیشکش : ابوالمجاہد سیتاپور

Comments