Karachi News
                                
                            
                            
                    
                                
                                
                                February 21, 2025 at 08:24 PM
                               
                            
                        
                            سینٹرل جوہر آباد کی حدود میں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر معیز نامی شہری کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار۔
مورخہ 25 جنوری 2025 کو عبدالمعیز نامی شہری دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا تھا۔
چھتیس سالہ نوجوان تین بچوں کا باپ تھا اور یو پی ایس کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔
مورخہ 25 جنوری کو متوفی عبدالمعیز اپنی موٹر سائیکل پر جاب پر جانے کے لیے اپنے گھر سے نکلا تھا کہ دو ملزمان ایک موٹر سائیکل پر سوار پیچھے سے آئے اور متوفی کا موبائل فون چھیننے لگے۔
متوفی کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے عبدالمعیز کو قتل کردیا۔
گزشتہ شب جوہر آباد پولیس نے عبدالمعیز کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا جس کی شناخت جاوید احمد ولد نذیر احمد کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔
ملزم عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی پی آئی بی اور سائٹ سپر ہائی وے تھانے سے گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ مورخہ 25 جنوری کو اپنے دوسرے ساتھی کے ساتھ جوہر آباد کی حدود بلاک 15 میں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر شہری معیز کو قتل کیا۔
جوہر آباد پولیس نے مقدمہ الزام نمبر 33/2025 جرم دفعہ 397/3
https://whatsapp.com/channel/0029VamZSco23n3hHFEQYV0P
                        
                    
                    
                    
                        
                        
                                    
                                        
                                            😢
                                        
                                    
                                        
                                            😮
                                        
                                    
                                    
                                        3