
Karachi News
2.6K subscribers
About Karachi News
This channel “Karachi News 24/7” is a digital news agency than aims to provide latest information about developments, events in Karachi city 24 hours.
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*کراچی گارڈن چوک گیس کی بندش عوام نے آگ لگا کر روڈ بلاک کردیا*

عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے خریدی گئ سرکاری گاڑی میں افسر کے بچوں کی عیاشیاں من مستیاں نا جائز استعمال روڈ پر جاتے ہوۓ غریب عوام بائیک والو کو سائیڈ دیتے ہوۓ خوف و ہراس پھیلاتے ہوۓ گاڑی نمبر GSF 819 ڈیفینس فیز 8 خیابان شجاعت ڈی ایچ اے سروس روڈ ٹوٹل پمپ

*موٹروے پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار پر گاڑی بند، مقدمہ درج، جرمانہ ہوگا* موٹروے پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ تیز چلائی جانے والی گاڑی ضبط کرلی جائے گی، ایف آئی آر کے اندراج کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس نے آگاہ کیا ہے کہ 3 لین والی موٹرویز پر کار کی رفتار کی حد 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، پبلک سروس گاڑیوں کے لیے رفتار کی حد 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) موٹروے پولیس کی ہدایات پر تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے، قومی شاہراؤں پر تیز رفتار گاڑیوں کی نگرانی کو مؤثر بنایا جارہا ہے۔

بارش کا سپیل پاکستان داخل ؛ شدت میں اضافہ ؛- گرج چمک والے طوفان شمالئ و مغربی خیبر پختون خواہ کشمیر مغربی پنجاب اور وسطی بلوچستان پر بن رہے ہیں - اج سے شروع ہو کر 4 مارچ تک وقفے وقفے سے تمام پنجاب خیبر پختون خواہ کشمیر بلوچستان مغربی و شمالی سندھ بارش کا امکان ہے - اس دوران شدید گرج چمک طوفان ژالہ باری موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر وقفے وقفے سے شدید برفباری متوقع ہے -

*کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک میں سحر و افطار میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اوقات کار جاری کر دیے* جس کے اوقات صبح نو بجے سے دوپہر ساڑھے تین بجے تک ہونگے، جبکہ رات کے اوقات میں یہ پروفائلنگ رات دس بجے سے رات تین بجے تک کی جاۓ گی *گیس کی فراہمی درج ذیل شیڈول کے مطابق ہوگی.* گیس کی بندش صبح 09:00 بجے سے دوپہر 3:30 بجے تک گیس کی دستیابی دوپہر 3:30 بجے سے رات 10:00 بجے تک گیس کی بندش رات 10:00بجے سے رات 03:00 بجے تک گیس کی دستیابی کے اوقات رات 03:00 بجے سے صبح 09:00 بجے تک شہریوں سے گزارش کی جاتی ہیں کے ان اوقات کار کو ذہین نشین کر کر مبارک ماہ میں سہولیات سے مستفید ہوں۔


سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا پہلا روزہ ہفتہ کو ہوگا

*Registrations Open for PITP - Batch 4!* Free IT Certifications under the Peoples' Information Technology Program (PITP) – fully funded by the Sindh Government. 👉 *Apply Here* https://academy.neduet.edu.pk/PITP 📅 Commencement Date: *March 10, 2025* 📌 Venue: NED Academy, 2nd Floor, Admin Building, NED University of Engineering & Technology, University Road, Karachi 📌 Registration Deadline: *March 7, 2025* 📞 For Queries: WhatsApp: 0314-2004528 Don’t miss this opportunity to gain practical IT skills that can boost your career prospects! https://whatsapp.com/channel/0029VamZSco23n3hHFEQYV0P


*سعودی عرب میں جمعہ کی شام رمضان المبارک کا چاند نظرآنے کی امید* سعودی عرب میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا سعودیہ میں جمعہ کے روز چاند کی رویت پرپہلا روزہ یکم مارچ ہفتے کو ہوگا چاند نظر نہ آنے کی صورت میں پہلا روزہ 2 مارچ کو اتوارکے روز ہوگا رمضان کےدوران بینک صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک کام کریں گے عیدالفطر کی تعطیلات کا آغاز یکم شوال بروز اتوار 30 مارچ سے ہوگا عید کی چھٹیاں 4 شوال 2 اپریل بدھ تک جاری رہیں گی عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز جمعرات 9 ذوالحجہ، 5 جون سے ہوگا.

*تلاش گمشدہ* نام : شارف ولد: نعیم عمر: 14 سال پتہ: زینت لگثری اپارٹمنٹ گارڈن شو مارکیٹ، آج مورخہ بروز بدھ تاریخ 26 فروری شام 4 بجے سے لاپتہ ہے۔ گھر سے ٹوشن کے لئے نکلا تھا لیکن ٹوشن نہیں پہنچا۔ جس بھائی کو اس بچے کے بارے میں کوئی معلومات ہو اس دئیے گئے نمبرز پر رابطہ کریں،اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیر کریں۔ رابطہ نمبر: 03161261090 ارسلان 03062815779 نعیم


*پٹرولیم ڈیلرز کا 4 مارچ کو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی* *آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 4 مارچ کو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا۔* آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈی ریگولیشن پالیسی پر وفاقی وزیر مصدق ملک سے اہم ملاقات ہوگی، ڈی ریگولیشن پالیسی پر تحفظات ہیں، اعتماد میں نہیں لیا تو 4 مارچ کو پٹرول پمپس غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیں گے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی رہنما رضا عباس نے کہا کہ ڈی ریگولیشن پالیسی کی کامیابی کیلئے مصدق ملک کا ساتھ دینے کو تیار ہیں مگر اعتماد میں لیا جائے، ڈی ریگولیشن کوصرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں تک محدود نہ کیاجائے پورے آئل سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد السمیع خان سے کوئی تعلق نہیں، آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن وزارت تجارت میں رجسٹرڈ ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کینسل ہے۔
