Karachi News
Karachi News
February 27, 2025 at 06:02 PM
*موٹروے پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار پر گاڑی بند، مقدمہ درج، جرمانہ ہوگا* موٹروے پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ تیز چلائی جانے والی گاڑی ضبط کرلی جائے گی، ایف آئی آر کے اندراج کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس نے آگاہ کیا ہے کہ 3 لین والی موٹرویز پر کار کی رفتار کی حد 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، پبلک سروس گاڑیوں کے لیے رفتار کی حد 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) موٹروے پولیس کی ہدایات پر تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے، قومی شاہراؤں پر تیز رفتار گاڑیوں کی نگرانی کو مؤثر بنایا جارہا ہے۔
👍 1

Comments