گوھر معرفت
گوھر معرفت
February 27, 2025 at 05:33 PM
#ماه_شعبان #ماہ_شعبان_کے_آخری_ایام 🔴 دخَلْـتُ عَلَـى أَبِـي الْحَسَـنِ عَلِـيِّ بْنِ مُوسَـى الرِّضَـا ع فِـي آخِـرِ جُمُعَـةٍ مِنْ شَهْـرِ شَعْبَـانَ. فَقَـالَ لِـي: يَـا أَبَـا الصَّلْـتِ إِنَّ شَعْبَـانَ قَـدْ مَضَـى أَكْثَـرُهُ وَ هَـذَا آخِـرُ جُمُعَـةٍ فِيـهِ فَتَـدَارَكْ فِيمَـا بَقِـيَ تَقْصِيـرَكَ فِيمَـا مَضَـى مِنْـهُ وَ عَلَيْـكَ بِالْإِقْبَـالِ عَلَـى مَـا يُعِينُـكَ وَ أَكْثِـرْ مِـنَ الدُّعَـاءِ وَ الِاسْتِغْفَـارِ وَ تِلَاوَةِ الْقُـرْآنِ وَ تُـبْ إِلَـى اللَّهِ مِـنْ ذُنُوبِـكَ لِيُقْبِـلَ شَهْـرُ رَمَضَـانَ إِلَيْـكَ وَ أَنْـتَ مُخْلِـصٌ لِلَّهِ عَـزَّ وَ جَـلَّ وَ لَا تَدَعَـنَّ أَمَانَـةً فِي عُنُقِـكَ إِلَّا أَدَّيْتَـهَا وَ فِـي قَلْبِـكَ حِقْـداً عَلَى مُؤْمِـنٍ إِلَّا نَزَعْتَـهُ وَ لَا ذَنْبـاً أَنْتَ مُرْتَكِبُـهُ إِلَّا أَقْلَعْـتَ عَنْـهُ وَ اتَّـقِ اللَّهَ وَ تَوَكَّـلْ عَلَيْـهِ فِـي سِـرِّ أَمْـرِكَ وَ عَلَانِيَتِـكَ وَ مَـنْ يَتَوَكَّـلْ عَلَى اللَّهِ فَهُـوَ حَسْبُـهُ إِنَّ اللَّهَ بالِـغُ أَمْـرِهِ قَدْ جَعَـلَ اللَّهُ لِكُـلِّ شَـيْ‏ءٍ قَدْراً وَ أَكْثِـرْ مِنْ أَنْ تَقُـولَ فِي مَا بَقِـيَ مِـنْ هَذَا الشَّهْـرِ اللَّهُـمَّ إِنْ لَمْ تَكُـنْ غَفَـرْتَ لَنَـا فِيمَـا مَضَـى مِنْ شَعْبَـانَ فَاغْفِـرْ لَنَـا فِيمَـا بَقِـيَ مِنْـهُ فَإِنَّ اللَّـهَ تَبَـارَكَ وَ تَعَـالَى يُعْتِـقُ فِـي هَـذَا الشَّهْـرِ رِقَابـاً مِـنَ النَّـارِ لِحُرْمَـةِ هَـذَا الشَّهْـرِ [لِحُرْمَـةِ شَهْـرِ رَمَضَـــانَ‏]. ✅ ابا صلت ہَروى کہتے ہیں: شعبان کے مہینے کے آخری جمعہ کو حضرت علی بن موسی الرضا علیہ السلام کی خدمت مٰیں شرفیاب ہوا؛ 🔵 آپ ع نے مجھ سے فرمایا: اے أباصلت! ماہ شعبان کا زیادہ حصّہ گزر گیا ہے اور یہ اس مہینہ کا آخری جمعہ ہے۔ لہذا ان باقی بچے ایّام میں ان کوتاہیوں کا تدارک اور انکی تلافی کرو جو پہلے ہوچکی ہیں، جو چیز تمہارے لئے فائدہ مند ہے اسے انجام دو، کثرت سے دعا اور استغفار کرو، خوب قرآن پڑھو، اور خدا کی بارگاہ میں اپنے گناہوں سے توبہ کرو، تاکہ ماہ رمضان اس طرح تمہاری طرف آئے کہ تم خدا کے لئے مخلص بن چکے ہو؛ اور کوئی ایسا حق اور امانت نہ رہے جسے تم نے ادا نہ کردیا ہو، اور مومن بھائی کے سلسلہ میں کوئی ایسا کینہ دل میں نہ رہے جسے نکال نہ دیا ہو، اور کوئی ایسا گناہ نہ ہو جسے تم نے ترک نہ کردیا ہو۔ اور خدا سے ڈرو، اور اپنے ہر چھپے اور آشکار کام میں خدا پر بھروسہ کرو، اور جو خدا پر بھروسہ کرے گا خدا اس کے لئے کافی ہے بیشک خدا اپنے حکم کا پہنچانے والا ہے اس نے ہر شے کے لئے ایک مقدار معین کردی ہے۔ اور ماہ شعبان کے ان باقی ایّام میں زیادہ سے زیادہ یہ دعا کرو: [بارالٰہا! اگر ماہ شعبان کے گذشتہ دنوں میں تو نے ہماری مغفرت نہیں کی تو ان باقی بچے ایّام میں ہمیں معاف کردے] بیشک خدا اس مہینہ میں ماہ رمضان کی حرمت کے پیش نظر، بہت سے بندوں کو آتش دوزخ سے چھٹکارا عطا کرتا ہے۔ 📚 إقبال الأعمال (ط - القديمة)، ج‏۱، ص۹، فصل فيما نذكره من الاستظهار لشهر الصيام بتقديم التوبة و الاستغفار ✨لہـــذا! ان ایّـــام میـــں: 1️⃣ کثرت سے دعا کریں [أَکْثِرْ مِنَ الدُّعَاءِ]. 2️⃣ استغفار کریں [وَ الِاسْتِغْفَارِ]. 3️⃣ تلاوت قرآن انجام دیں [وَ تِلَاوَةِ الْقُرْآنِ ]. 4️⃣ گناہوں سے توبہ کریں [وَ تُبْ إِلَى اللَّهِ مِنْ ذُنُوبِکَ]. 5️⃣ امانتیں ادا کریں [لَا تَدَعَنَّ أَمَانَةً فِی عُنُقِکَ إِلَّا أَدَّیْتَهَا] 6️⃣ کینے دل سے نکال باہر پھینکیں [وَ لَا فِی قَلْبِکَ حِقْداً عَلَى مُؤْمِنٍ إِلَّا نَزَعْتَه] 7️⃣ گناہوں کا قلع قمع کریں [وَ لَا ذَنْباً أَنْتَ مُرْتَکِبُهُ إِلَّا قَلَعْتَ عَنْهُ] 8️⃣ تقوائے الہی اختیار کریں [وَ اتَّقِ اللَّهَ] 9️⃣ ہر کام میں خدا پر بھروسہ کریں [وَ تَوَکَّلْ عَلَیْهِ فِی سِرِّ أَمْرِکَ وَ عَلَانِیَتِهِ] 🔟 خدا کی بارگاہ میں دعا کریں: [[اللَّهُمَّ إِنْ لَمْ تَکُنْ غَفَرْتَ لَنَا فِیمَا مَضَى مِنْ شَعْبَانَ فَاغْفِرْ لَنَا فِیمَا بَقِیَ مِنْهُ]] التماس دعا 🙏🙏

Comments