Good Thing's With LUQMAN
Good Thing's With LUQMAN
February 9, 2025 at 11:51 AM
*"امام شافعی سے سیکھیے؛اختلاف کرنے کے آداب"* ؛ امام شافعی کے شاگردوں میں سے ایک شاگرد کا نام یونس تھا، اس طالب علم کا اپنے استاد امام شافعی سے کسی مسئلہ میں اختلاف ہو گیا، اختلاف رائے دینے کے بعد وہ طالب علم غصے سے اٹھا اور اس دن کلاس ادھوری چھوڑی، اپنا سبق ادھورا چھوڑا اور اپنے گھر چلا گیا ! جب رات ہوئی تو یونس کے دروازے پر دستک ہوئی۔ دستک کی آواز سن کر جب اس نے دروازہ کھولا تو سامنے امام شافعی کھڑے تھے، وہ انھیں رات کے اس پہر اپنے گھر کے باہر دیکھ کر بہت حیران ہوا… امام شافعی نے فرمایا: "اے یونس! سینکڑوں باتیں ہمیں باہم متحد کرتی ہیں اور صرف ایک مسئلہ ہمیں جدا کرتا ہے۔" .. اوہ یونس، تمام اختلافات میں اپنے ہم مذہبوں سے جیتنے کی کوشش نہ کریں.. کبھی کبھی "دلوں کو جیتنا" "مناظرہ اور بحث جیتنے" سے زیادہ اہم ہوتا ہے! اوہ یونس، ان قیمتی تعلقات کو تباہ نہ کرو جو تم نے دوسروں کے ساتھ خوشگوار لمحات میں بنائے ہیں اور ایک دن تمہیں اپنے ان ساتھیوں کے پاس واپس آنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ میں ہمیشہ "غلطی" سے نفرت کرتا ہوں... لیکن "غلطی کرنے والے" سے نفرت نہیں کرتا۔ اور "معصیت" سے دل سے نفرت کرو... لیکن "گنہگار" کو معاف کر کے اس پر رحم کرو… اے یونس "کہنے والے کی بات " پر تنقید کرلو مگر "کہنے والے" کی عزت اور اس کا ادب کرو... ہمارا مشن "بیماریوں " کو ختم کرنا ہے… نہ کہ "بیماروں" کو ختم کرنا-

Comments