
Good Thing's With LUQMAN
50 subscribers
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

کچھ لوگ اپنی تعلیم 22 سال کی عمر میں مکمل کر لیتے ہیں۔ مگر ان کو پانچ پانچ سال تک کوئی اچھی نوکری نہیں ملتی۔ کچھ لوگ 25 سال کی عمر میں کسی کپمنی کے CEO بن جاتے ہیں اور 50 سال کی عمر میں ہمیں پتہ چلتا ہے انکا انتقال ہو گیا ہے۔ جبکہ کچھ لوگ 50 سال کی عمر میں CEO بنتے ہیں اور نوے سال تک حیات رہتے ہیں۔ بہترین روزگار ہونے کے باوجود کچھ لوگ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور کچھ لوگ بغیر روزگار کے بھی شادی کر چکے ہیں اور روزگار والوں سے زیادہ خوش ہیں۔ اوبامہ 55 سال کی عمر میں ریٹائر ہو گیا جبکہ ٹرمپ 70 سال کی عمر میں شروعات کرتا ہے۔۔۔ کچھ لیجنڈ امتحان میں فیل ہونے پر بھی مسکرا دیتے ہیں اور کچھ لوگ 1 نمبر کم آنے پر بھی رو دیتے ہیں۔۔۔۔ کسی کو بغیر کوشش کے بھی بہت کچھ مل گیا اور کچھ ساری زندگی بس ایڑیاں ہی رگڑتے رہے۔۔ اس دنیا میں ہر شخص اپنے Time zone کی بنیاد پر کام کر رہا ہے۔ ظاہری طور پر ہمیں ایسا لگتا ہے کچھ لوگ ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں اور شاید ایسا بھی لگتا ہو کچھ ہم سے ابھی تک پیچھے ہیں لیکن ہر شخص اپنی اپنی جگہ ٹھیک ہے اپنے اپنے وقت کے مطابق۔ ان سے حسد مت کیجئے۔ اپنے اپنے Time zone میں رہیں۔۔ انتظار کیجئے اور اطمینان رکھیئے۔ نہ ہی آپ کو دیر ہوئی ہے اور نہ ہی جلدی۔ اللہ رب العزت جو کائنات کا سب سے عظیم الشان انجنیئر ہے اس نے ہم سب کو اپنے حساب سے ڈیزائن کیا ہے وہ جانتا ہے کون کتنا بوجھ اٹھا سکتا ہے، کس کو کس وقت کیا دینا ہے. اپنے آپ کو رب کی رضا کے ساتھ باندھ دیجئے اور یقین رکھیئے کہ اللہ کی طرف سے آسمان سے ہمارے لیے جو فیصلہ اتارا جاتا ہے وہ ہی بہترین ہے. خوش رہیں سلامت رہیں.

`حقیقت💯` *کسی خاندانی مرد سے واسطہ پڑے تو طوائفوں کو بھی عزتیں مل جاتی ہیں*💯💓 *اگر کسی نہ اہل مرد سے واسطہ پڑے تو شریف زادیاں بھی دو ٹکے کی ہو جاتی ہیں*💯😰 *رحمان💐*

*افغان کرکٹر راشد خان* نے کہا ہے کہ چمپین ٹرافی پاکستان کی بجائے کسی نیوٹرل ملک میں ہوتی تو زیادہ اچھا ہوتا کیونکہ پاکستان میں بہت زیادہ سکیورٹی رسک ہے اب تو یہ قیامت کی نشانی ہے جن لوگوں نے ساری زندگی پشاور راولپنڈی اور اسلام آباد کی گلیوں میں ریت والی چھلی فروٹ سبزی اخروٹ گرم مصالحے اور دس ہزار والا قالین پانچ سو میں بیچا ہے ان کو بھی پاکستان میں سکیورٹی رسک نظر آ رہا ہے بھائی لکھ لو قیامت آنے والی ہے

یہ بھی تو ایک طرح کی موت ہے کہ آپ کو لوگوں کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنی پڑے۔


آپ شادی سے پہلے کسی کے لئے دل میں لطیف جذبات رکھتی تھیں، کوئی بات نہیں۔ فرض کیجیے کہ بات اس سے بھی بڑھ چکی تھی۔ آپ اس بندے سے بات بھی کرتی تھیں، شادی کے وعدے اور ارادے بھی تھے، تحفے تحائف تھے، ملاقاتیں تھیں لیکن پھر اس شخص کے ساتھ آپکی شادی نہ ہوئی اور آپ بیاہ کر کسی اور کے حوالے ہو گئیں۔ ٹھیک نہیں ہوا کہ شادی سے پہلے آپکا تعلق کسی کے ساتھ اس نوعیت کا بنا لیکن پلیز جو بھی ہو چکا، اس کو ماضی کا قصہ جانیے۔ اسکو مستقبل میں ساتھ مت گھسیٹیں۔ آپ کے گناہ پر اگر اللہ نے پردہ ڈال رکھا ہے تو شوہر کو "فیئر" ہونے کے چکر میں اپنے ماضی کی کہانیاں سنا کر اپنی زندگی برباد مت کریں۔ ایک بار منہ سے نکلی ہوئی بات واپس نہیں آ سکتی۔ شروع شادی میں ہی شوہر کے دل میں شک کا ایسا بیج نہ بو دیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تناور درخت بن جائے۔ جو گناہ ماضی میں ہو چکا، اللہ سے اس پر معافی طلب کیجیے اور بس! بات یہیں ختم کر دیجیے!! 🍁

مسلمانوں روزے آنے والے ہیں۔ تیاریاں شروع کرو ۔


ذمہ داری کا دوسرا نام "مرد" ہے بہت سی ضرورتوں اور ذمہ داریوں کے بوجھ تلے ان کے کئی خواب بس خواب ہی رہ جاتے ہیں.۔۔


*ایسا سبب بنو کہ لوگ خوبصورت روحوں، مہربان دلوں اور اچھی توانائی پر یقین کریں۔ اچھا انسان بننا کبھی نہ چھوڑو۔*
